مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 13
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 13 روزہ رکھوایا تو بہت بڑی دعوت افطاری دی تھی۔یعنی جو خواتین جماعت تھیں سب کو بلایا ہوا تھا۔اس رمضان کے بعد دوسرے یا تیسرے رمضان میں نے روزہ رکھ لیا اور حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو بتایا کہ آج میرا روزہ پھر ہے۔آپ علیہ اسلام حجرہ میں ( جنہوں نے ہمارا گھر قادیان کا دیکھا ہے وہ سمجھ لیں گی کہ کون سا کمرہ تھا) تشریف رکھتے تھے۔پاس سٹول پر دوپان لگے رکھے تھے۔غالباً حضرت اماں جان بنا کر رکھ گئی ہوں گی۔آپ علیہ اسلام نے ایک پان اٹھا کر مجھے دیا کہ:۔لو یہ پان کھا لوتم کمزور ہوا بھی روزہ نہیں رکھنا توڑ ڈالو روزہ“ میں نے پان تو کھا لیا مگر آپ سے کہا کہ " صالحہ (یعنی ممانی جان مرحومہ چھوٹے ماموں جان کی اہلیہ محترمہ ) نے بھی رکھا ہے اُن کا بھی تڑوا دیں۔فرمایا۔” بلاؤ اُس کو بھی۔میں بلا لائی ، وہ آئیں تو اُن کو بھی دوسرا پان اُٹھا کر دیا اور فرمایا " لو یہ کھا لو تمہارا روزہ نہیں ہے۔میری عمر اس وقت دس سال کی ہوگی۔(9) حضرت اماں جان کی مبارک احمد کی وفات کے بعد باوجود بے نظیر صبر کی کچھ طبیعت خراب رہتی اور زیادہ تر ان پر اثر آپ کی قرب وفات کی پیشگوئیوں کا تھا گھبراہٹ اداسی اکثر رہتی تھی۔آپ نے حضرت اقدس علیہ السلام سے کہا چند دن کے لئے لاہور چلیں۔