مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 108 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 108

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 108 ند روک راہ میں مولی شتاب جانے دے کھلا تو ہے تیری جنت کا باب جانے دے مجھے تو دامن رحمت میں ڈھانپ لے یونہی حساب مجھ سے نہ لے، بے حساب جانے دے آخر 22 اور 23 مئی 1977ء کی درمیانی شب بارہ بج کر پانچ منٹ پر یہ پیارا پیارا وجود ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رخصت ہو گیا۔اللہ تعالیٰ آپ کے بے حد بے حساب درجات بلند فرمائے۔اور اپنے قرب خاص میں جگہ عطا فرمائے۔آمین