مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 68 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 68

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 68 اشعار میں نے الفضل میں پڑھے یہ شعر جو ہے۔ہم انہیں دیکھ کے حیران ہوئے جاتے ہیں خود بخود چاک گریبان ہوئے جاتے ہیں اگر مطلع کے بجائے دوسرا تیسرا نمبر بنا دیں اور اس کو یوں کر دیں تو اچھا معلوم ہوگا۔جذبہ عشق نہیں دست جنوں کا محتاج خود بخود چاک گر یہاں ہوئے جاتے ہیں اس پر فرمایا تھا کہ اب تو چھپ چکا ہے، میں نے کہا میں تو اس طرح ہی پڑھوں گی، ہے تو آپ کا ہی شعر، آپ نے اس تبدیلی کو پسند کیا تھا، اسی طرح ایک دو دفعہ اور بھی ہوا۔(47) میرے منجھلے بھائی صاحب:۔(حضرت مرزا بشیر احمد صاحب) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد (جہاں ) حضرت خلیفہ المسیح ثانی جماعت کے لئے ایک شفیق باپ بنے ، مگر باپ آخر از راہ تربیت کڑی نظر بھی رکھتا ہے مگر ماں بچے کی غلطیوں پر پردے بھی ڈالتی ہے۔چھپ چھپ کر سمجھاتی ہے مارتی ہے تو فورا سینے سے لگا کر پیار بھی کرتی ہے۔غرض یہ ماں کا پیار سارے خاندان ، ساری