مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 58
حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 58 انگریزی ابتدائی کتابیں اور الف لیلہ بھی ، مجھے بھی چھوٹی چھوٹی کہانیاں الف لیلہ کی بھی سنا دیتے تھے ، دیوانِ غالب وغیرہ اور آپ کے استاد (جن سے کچھ عرصہ اصلاح لی تھی شاعری کے سلسلہ میں ) جلال لکھنوی کے دیوان بھی آپ کے پاس تھے۔میری ہوش میں بہت کم عمری سے میں نے بڑے بھائی کا کمرہ الگ دیکھا۔جس میں کتا ہیں رکھی رہتی تھیں، میز پر ، میں بھی وہاں جا پہنچتی تھی۔آپ گھر میں کھیلتے تھے ، اکثر وقت پا کر جو صحن خالی ہو اس میں گیند بلا وغیرہ ، اور اس کے علاوہ گھر کے باہر آپ کے مشاغل ہلیل سے نشانہ بازی کشتی چلانا، تیرنا وغیر ہ تھے۔مٹی کے غلیلے بنانے میں ہم سب شریک ہو جاتے مگر گھر میں نہیں چلاتے تھے، یہ کام باہر ہوتا تھا، گھر میں تو کبھی نشان لگا کر خلیل چلا کر دیکھ لیا۔اور اس سے ذرا بڑے ہوئے تو سواری سیکھی اور گھوڑ سواری کو بہت پسند کرتے تھے۔آپ ہم بچوں سے بہت پیار کرنے والے بے حد خیال رکھنے والے تھے۔مجھے تو خاص طور پر بہت محبت کی ، بہت ناز اٹھائے۔کبھی خفا ہونا یاد میں نہیں۔ایک بار لڑکیوں کے ساتھ میں کھیل رہی تھی۔لڑکیوں نے کوئی کھیل تالی بجانے والا کھیلا میں بھی بجانے لگی تو مجھے کہا:۔کھیلو انگر تم نہ بھی تالی بجانا، یہ لوگ بھجایا کریں۔