مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 42 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 42

حضرت نواب مبارکه بیگم صاحبہ 42 جاتے تھے۔باغ میں پہنچے ہم لوگ مکان کے اندر گئے۔جنازہ سامنے ایک بڑا چبوتر ا تھا اس پر یا اس کے قریب رکھا گیا تھا۔بہر حال وہی جانب تھی بعد میں شاید کہیں پرے لے گئے ہوں گے نماز کے لئے۔پھر وہی ہوا جو ہونا چاہیے تھا کہ خواجہ صاحب کا پیغام آیا۔حضرت بڑے بھائی صاحب اندر تشریف لائے اور حضرت اماں جان سے کہا کہ دفن سے پہلے خلیفہ منتخب ہونا ضروری ہے۔سب کی رائے حضرت مولوی صاحب کے لئے ہے۔خواجہ صاحب نے مجھے بھیجا ہے کہ حضرت اماں جان نے فرمایا :۔بہت بہتر ہے ان کا ہی خلیفہ ہونا ، یہی مناسب ہے“ غرض خلافت اوّل کا انتخاب ہوا، بیعت سب ہوا، بیعت سب نے کی۔حضرت مسیح موعود علی السلام اکثر دعا کو کہتے یہ نہیں کہ میں کوئی بڑی اور بزرگ تھی ، آپ کا مطلب دعا ئیں سکھانا اور دعا کی اہمیت دلوں میں بٹھا دینا تھا، آپ نے مجھے کہا کہ ایک خاص بات ہے دعا کرو، رات کو دو نفل پڑھو، دعا کرو کہ جو معاملہ میرے دل میں ہے اس کے متعلق تم کو کچھ اشارہ ہو جائے۔میں نے دعا کی اور اسی شب خواب دیکھا۔آپ علیہ السلام کو سنایا پہلے لکھ چکی ہوں کہ حضرت خلیفہ اول مستانہ وار چھت پر بیٹھے ہیں ہاتھ