مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 1 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 1

حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 1 پیارے بچو! باب اوّل حضرت نواب مبارکه بیگم صاحبہ کی کہانی خودان کی زبانی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ، حضرت مسیح موعو و علیہ السلام کی صاحبزادی تھیں۔آپ کا حافظہ بہت تیز تھا۔آپ اکثر اپنے بچپن کے واقعات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت اماں جان اور اپنے بھائیوں وغیرہ کی مزے مزے کی باتیں اکثر سنایا کرتیں۔آج ہم آپ کو ان کی کہانی خودان کی زبانی سنائیں گے۔میرا بچین میری عمر کے گیارہ سال اور 24 دن کل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حیات مبارکہ میں گزرے تھے۔اس عمر کے بچوں کو تو کچھ یاد نہیں رہتا۔یہ خدا تعالیٰ کا احسان ہے کہ کچھ بچپن کی یادیں جو اکثر ذاتی باتیں ہیں۔لوگوں کے لئے معمولی مگر میرے لئے بیش بہا خزانہ ہیں، الحمد اللہ کہ جو بھی یاد ہے۔بہت صاف، اور میرے دل پر نقش ہیں ، گویا اس وقت بھی