مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 22
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 22 222 ایسے ہی چار پانچ اور تھے۔ایک کاپی پرانی جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ کی چھوٹی چھوٹی تحریر میں تھیں۔چھوٹی چھوٹی یاداشتیں وغیرہ تھیں۔وہ میں نے لے لی تھی ، اُس پر لکھے ، افسوس کہ قادیان میں رہ میں نے باوجود پیر صاحب کی تاکید کے خوش نویسی پر کبھی توجہ نہیں کی ، مگر اتنا خراب بھی خط نہ تھا اس سے بہتر تھا۔(11) میرے بزرگ و شفیق والدین مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یاد اتنی صاف اور اتنی واضح رہی ہے کہ گویا آج بھی آپ علیہ السلام کو سامنے دیکھ رہی ہوں۔وہ سوتے میں، کروٹ لیتے وقت سبحان الله و بحمده سبحان الله العظیم کی ہلکی ہلکی آواز گویا میرے کانوں میں آ رہی ہے۔غرض سب کچھ یاد ہے اور بہت کچھ وضاحت سے یاد ہے۔اور ہر یاد میرے دماغ میں ایک روشن نقش کی طرح موجود ہے۔اس کی ظاہری وجہ یہ بھی ہے کہ میرے دل نے اسے بھولنے نہ دیا اور آپ کی جدائی کے بعد میرے تصور میں ہمیشہ وہ نقشے آتے رہے۔(12) میری یادوں کا زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسبتا کمزوری کا