مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 102 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 102

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 102 آپ بہت دعا گو تھیں ، بہت عبادت گزار ، بڑے اہتمام سے بڑے خشوع و خضوع سے لمبی لمبی نمازیں پڑھتیں مغرب کی نماز اتنی لمبی ہوتی کہ عشاء کا وقت ہو جاتا ، پھر عشاء کی نماز شروع کر دیتیں اور دیر تک نماز اور نوافل پڑھتی رہتیں ، سارے خاندان مسیح موعود علیہ اسلام اور ساری جماعت کے لئے دعائیں کرتیں، اپنا ایک سجدہ تو ان لوگوں کے لئے بھی وقف کر چھوڑا تھا، جو آپ کو دعا کا خط نہ لکھ سکتے تھے، ان کی پریشانیاں دور ہونے کی بھی دعا کرتیں۔آپ کو مقام خلافت کا بے حد احترام تھا۔اور نظام خلافت سے وابستگی اور اطاعت گزاری ہمیشہ آپ کا چلن رہا آپ نے اپنی زندگی میں تین خلفاء کا زمانہ دیکھا اور تینوں ہی سے آپ کو بے حد محبت اور عقیدت تھی اور تینوں کی ہی آپ ہمیشہ فرمانبردار اور اطاعت گزار رہیں۔حضرت خلیفہ اول سے آپ کو بہت عقیدت تھی۔بچپن سے لے کر سب زمانے کی باتیں اور ذکر اس پیار بھرے لہجے میں کرتیں کہ سننے والے کا دل بھی اس محبت سے سرشار ہو جاتا پھر حضرت خلیفہ ثانی تو بھائی تھے۔مگر بطور خلیفہ بھی آپ کا اس قدر احترام تھا، اس قدر عقیدت تھی کہ جس کی مثال نہیں اور جب آپ کا یہ پیارا بھائی اور خلیفہ آپ سے جدا ہوا تو غم سے