مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 99 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 99

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 99 سب سے ہی پایا ، سب کی یاد نے افسردہ کر دیا، خصوصاً اس خاص وجود کا خاص پیار، بچپن سے اب تک ، جن کا گود میں اٹھانا بھی یاد آتا ہے آج تک ، باہر لاھور وغیرہ گاہے میرے بچپن میں بھی جاتے تو کبھی کھلونے کبھی اچھے اچھے crackers، جن میں سے پیاری پیاری چیزیں نکلتی تھیں لاتے ، ہر شکایت ، ہر بات، میں ان کے پاس یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس کرتی تھی، گویا یہ بھی باپ اور بھائی کی محبت کا مجموعہ تھے اور بڑی ہوئی ! تو خاص دوست کی بھی صورت شامل ہوئی۔“ جہاں آپ ایک اچھی بیٹی ، اچھی بہن تھیں ، ایک بے مثال محبت اور خدمت کرنے والی بیوی بھی تھیں ، حضرت نواب صاحب آپ کی بے حد عزت قدر کرتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی ہونے کے ناطے آپ کو ایک تبرک سمجھتے۔آپ نے اپنی ڈائری میں لکھا:۔پھر صورت کے لحاظ سے۔۔۔اور روحانی لحاظ سے بھی حالت معزز ہے اور سیرت کے لحاظ سے کس باپ کی بیٹی ہیں۔بس نہایت پیارا انداز اور عجیب دلکش طبیعت ہے۔محبت کرنے والی بیوی ہیں، پھر مجھ کو کیوں نہ محبوب ہوں ! “ اس لئے آپ کی بہت ناز برداری کرتے ، مگر با وجود ان ساری ناز برداریوں اور محبت اور عزت کے اور باوجود اس کے کہ آپ چھوٹی عمر یعنی بارہ سال میں ہی بیا ہی آئی تھیں اس سلوک سے