مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 60
حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 60 با رسول اخبار جاری کروانے کو، ایک دفعہ بھا بھی جان کو لاھور گئے ہوئے زیادہ دن ہو گئے تھے کہا:۔میں ان کا لا ہور زیادہ رہنا پسند نہیں کرتا۔بلوالیں (36) میں نے تو بڑے بھائی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مانند محبت کرنے والا پایا۔ذرا بڑے ہو کر، یہ محبت ایک دوستی کا رنگ بھی اختیار کر گئی۔خاندانی ہر بات مثلاً شادی بیاہ میں ضرور مشورہ لیتے ، دور ہوتی تو رجسٹر ڈ خط جاتے۔میری شادی کے بعد اکثر ، قریباً روزانہ دار السلام کا پھیرا ہوتا تھا۔ہمارے زیادہ باہر رہنے کے ایام میں کوٹلہ بھی آتے اور شملہ بھی۔سفر کو کہیں جا رہے ہوتے تو ضرور سخت تاکید سے مجھے بلاتے کہ تم میرے ساتھ چلو۔ایک دفعہ تو اتنی سخت تاکید میں آئیں ، پہ در پہ، مجھے شملہ چھوڑ کر شملہ سے قادیان جانا پڑا اور آپ کے ساتھ منالی وغیرہ کا سفر کیا مجھے یاد نہیں کہ کبھی کہیں جانے کی صلاح ہورہی ہو اور مجھے یہ اصرار نہ کیا ہو کہ چلو مجبوری کے سبب میں نہ جاسکتی یہ اور بات تھی، پھر بھی کئی سفر آپ کے ساتھ کئے۔(37) ایک دفعہ میں گاڑی میں حضرت اماں جان اور آپ سے مل کر دار السلام جا رہی تھی اُدھر کا راستہ رکا ہوا تھا میں نے کو چوان سے کہا کہ