مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 51 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 51

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 51 بہت دعا ئیں کرنے والی کبھی میں نے آپ کو کسی حالت میں بھی جلدی جلدی نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔تہجد بلکہ اشراق بھی جب تک طاقت رہی ہمیشہ با قاعدہ ادا فرماتی رہیں۔اکثر بلند آواز سے دعا بے اختیار اس طرح آپ کی زبان سے نکلتی ہو یا کسی کا دم گھٹ کر یکدم رکا ہوا سانس آپ کی دعاؤں میں سب آپ کی احمدی اولا د شریک ہوتی ہر چھوٹے بڑے کی خوشی اور تکلیف میں یہ دل شریک ہوتی تھیں، اکثر گھروں میں ملنے جاتیں۔مجھے کئی واقعات یاد ہیں کہ کسی کے گھر بچہ پیدا ہوا ہے اور آپ برابر ان کی تکلیف کے وقت میں زچہ کے پاس ر ہیں۔خاص چیز جو پکواتیں بہت کھلی اور ضر ورسب میں تقسیم کرتیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں چونکہ لوگ کم تھے تو سب کو گھروں سے بلوا کر اکثر ساتھ ہی کھلوایا کرتی تھیں خیرات کثرت سے فرماتی تھیں، غرباء کو کھانا کھلانا آپ کو بہت پسند تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پسند کی چیز تو ضرور کھلایا کرتی تھیں۔۔۔۔ہاتھ کے کام کرنے میں ہرگز کبھی آپ کو عار نہ تھا۔قادیان سے آتے وقت بھی برابر خود کوئی کام کرتی تھیں۔باورچی خانہ جا کر خود کچھ پکا لینا ، چیز خود ہی جا کر بکسوں میں سے نکالنا کسی کو بہت کم کہتی تھیں۔خود