مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 28
حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 28 تمہارا چاہے ان کا مرزا گل محمد سے بڑا لڑکا مرزا دل محمد جب فوت ہوا تو آپ نے اظہار افسوس کیا، مجھے یاد ہے ، آپ علیہ السلام نے فرمایا تھا لڑکا اچھا تھا، اس میں سعادت تھی ، میں نے دیکھا کہ حافظ معنا( حافظ معین الدین نابینا ) کا ایک دن ہاتھ پکڑ کر چلا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ حضرت صاحب کی مسجد میں جانا ہے تو پہنچا دوں۔(15) ایک دفعہ ہمارے گھر میں کچھ احمدی مہمان عورتیں آئی ہوئی تھیں ، انہی میں مل کر ایک عورت چادر میں لپٹی لپٹائی بیٹھی تھی، جب رات ہوئی تو اُس نے کچھ فضول باتیں کرنی شروع کر دیں۔ایک دو لڑکیوں اور عورتوں نے مجھے بتلایا کہ یہ عورت کہہ رہی ہے کہ ”نبی کیا ایسے ہوتے ہیں کہ پلاؤ بھی کھا لیں اور انڈے بھی ، مرغی بھی ؟‘ میں نے اُسی وقت جا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا ”ابا ! ایک عورت نیچے بیٹھی ہے وہ کہتی ہے کہ کیا نبی ایسے ہوتے ہیں کہ پلاؤ بھی انڈے مرغی بھی کھا لیں ! آپ علیہ السلام اس وقت کسی خاص غور و فکر کی حالت میں بالکل سیدھے لیٹے ہوئے تھے ، آپ بڑے جوش کی حالت میں اُسی طرح سیدھے ہی اُٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا:۔" کیا یہ بد بخت سمجھتے ہیں کہ تمام پاکیزہ چیزیں اللہ تعالی نے اُن