محسنات

by Other Authors

Page 239 of 286

محسنات — Page 239

239 کے لئے کسی بدنامی کا باعث نہ بنوں اور اس چیز کے لئے دعا سے کام لیتا تھا جو بارہ سال کے بچے کے لئے ایک غیر معمولی بات ہے۔ایک خط میں لکھا چھ طا ہر ( حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) سے کہہ دیں میں مجلس کا چندہ وغیرہ یہیں پر دے دیتا ہوں۔یہ سب فکر میں اُس کو بارہ سال کی عمر میں تھی۔“ الفضل 20 راگست 1999 ء صفحہ 4،3 کالم 4،1) اس بچے نے امریکہ جا کر کمپیوٹر سائنس میں ایم سی ایس کرنے کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی خدمات پیش کر دیں۔امریکہ جیسے ملک میں جہاں دنیا کمانے اور دیگر ترقیات حاصل کرنے کے وسیع امکانات تھے انہیں چھوڑ کر اپنے آقا کے حکم سے ربوہ جیسے چھوٹے شہر میں آکر کمپیوٹر کا شعبہ قائم کیا اور اس ادارہ کو نہایت کامیابی سے چلایا۔یہ تھی ایک احمدی اور بچے احمدی کی ماں جس نے ایک ہیرے جیسے بیٹے کی تربیت کی اور پروان چڑھایا۔جلسہ سالانہ برطانیہ 1991ء کے دوسرے روز خواتین سے خطاب کرتے ہوئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:- ماؤں کی اصلاح کے بغیر بچوں کی اصلاح نہیں ہوسکتی۔ہر احمدی ماں کو اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ واقعی ماں کے پاؤں کے نیچے جنت ہے۔سبھی بچوں کی اصلاح ہوسکتی ہے۔غیر شادی شدہ لڑکیوں کو حضور نے توجہ دلائی کہ نیک اور صالح ماں بننے کی خوبیاں ابھی سے اپنے آپ میں پیدا کریں۔“ حضور انور نے خاندانی جھگڑوں کا تذکرہ فرمایا کہ بعض جاہل مائیں اور بہنیں اپنے شادی شدہ بیٹے اور بھائی کا گھر رسومات کے زیر اثر جہنم بنا دیتی ہیں