محسنات

by Other Authors

Page 200 of 286

محسنات — Page 200

200 دیا اور عملی طور پر ثابت کر دیا کہ وہ ( دین حق ) کی ترقی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔قادیان کی لجنہ نے سب سے پہلے لبیک کیا اور لجنہ کے اجلاس میں اہلیہ حضرت حافظ روشن علی صاحب نائب صدر لجنہ قادیان نے مندرجہ ذیل ریزولیوشن پیش کیا: - ”ہم حضور انور کی تحریک پر لبیک کہتے ہوئے یہ عہد کرتی ہیں کہ ہم تین سال تک حضور کے ارشادات کے مطابق بالکل سادہ زندگی اختیار کریں گی حتی الوسع لباس اور غذا میں کفایت شعاری سے کام لیں گی انشاء اللہ ایسا ہی ہم خدمت دین کیلئے ہر وقت حاضر ہیں۔ہماری جانیں اور مال سب ( دینِ حق ) پر فدا ہیں۔ہماری خوشی ہماری راحت ہماری مسرت ہماری زینت ، ہماری خوشی ، ہماری زیبائش، ہمارا سکون ، ہمارا ایمان، ہمارا اطمینان سب دینِ حق ) کے ارتقاء میں مضمر ہے۔اس لئے یہ لازماً ضروری ہے کہ ہم اس عہد کو مدنظر رکھتے ہوئے جو ہم نے حضرت امام المتقین حضرت خلیفہ المسیح الثانی (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو) سے بیعت میں کیا ہے کہ ”ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گی“ سواب وقت آ گیا ہے کہ وفائے عہد کرتے ہوئے دین کو دنیا پر مقدم کر کے دکھا ئیں کیونکہ اس عہد میں سب بہنیں امیر غریب متوسط سب ہی شامل ہیں۔امانت فنڈ : امانت فنڈ میں سلسلہ کے احباب کو اپنا فالتو روپیہ جمع کرانے کی تحریک کی گئی۔1934ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضوراقدس نے تحریک فرمائی کہ عورتیں اپنا زیور بیچ کر امانت فنڈ میں روپیہ جمع کروائیں تا کہ اُن کا روپیہ بھی جمع رہے اور انہیں