محسنات — Page 77
77 ہو وہ ترقی نہیں کر سکتا۔یہی باتیں ہیں جو عورتوں کی ترقی اور اُن کی تربیت میں محمد ہو سکتی ہیں۔ان کے بغیر ان کی صحیح رنگ میں تربیت نہیں ہوسکتی۔۔فرمایا:- 66 الازهار لذوات الخمار صفحہ 389) 26 اپریل 1944ء کو مجلس عرفان میں بمقام قادیان آپ نے ارشاد بہر حال آج رات مجھے یوں معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے: "اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو ( دین حق ) کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔عورتوں کی اصلاح کے یہ معنی ہیں کہ ہم ایسا کر لیں تو پچاس فیصدی مرد خدمت دین کے لئے تیار ہو جائیں گے۔کیونکہ بسا اوقات مردوں کی قربانی میں عورتیں ہی روک بن کر کھڑی ہو جاتی ہیں اور اگر جماعت میں۔اتنی قربانی پیدا ہو جائے کہ اس میں سے نصف ہی ( دینِ حق ) کی خدمت کے لئے ہر قسم کی قربانیوں کے لئے آمادہ ہو جائیں تو اس الہام کی رُو سے یہ بھی ( دینِ حق ) کی ترقی کے لئے کافی ہوگا۔اور اس کے نیک نتائج خدائے تعالیٰ کے فضل سے ظاہر ہونے شروع ہو جائیں گے۔الفضل قادیان 29 را پریل 1944ء) حضرت مصلح موعود نے 27 / دسمبر 1944ء کو لجنہ اماءاللہ کو نہایت اہم تفصیلی ہدایات سے نوازا۔۔۔دورانِ خطاب حضور نے فرمایا: - عورت نہایت قیمتی ہیرا ہے لیکن اگر اس کی تربیت نہ ہو تو اس کی قیمت کچے شیشہ کے برابر بھی نہیں کیونکہ شیشہ تو پھر بھی کسی نہ کسی کام آ سکتا ہے لیکن اُس عورت کی کوئی قیمت نہیں جس کی تعلیم و تربیت اچھی نہ ہو اور وہ دین کے کسی کام نہ آسکے۔پس جب تک افراد کی درستی نہ ہو اس وقت تک قوم کبھی درست نہیں ہو سکتی لجنہ اماءاللہ نے بہت بڑا کام کرنا ہے جو یہ ہے کہ جماعت کی