محسنات

by Other Authors

Page 232 of 286

محسنات — Page 232

232 لیتیں تو سخت غصہ آتا تھا کسی بڑے کے خلاف بدتمیزی کا کلمہ بالکل برداشت نہیں تھا۔نماز کی پابندی بہت سختی سے کرواتی تھیں۔چندہ کی خود بھی پابند تھیں اور ہمیں بھی بچپن سے اس کی عادت ڈالی ہمارے جیب خرچ کاٹ کر چندہ دیا کرتی تھیں اور ہمیں یہ بات ہمیشہ جتاتی رہتی تھیں تا کہ خوب ذہن نشین ہو جائے کہ یہ چندہ ہم خود دے رہے ہیں۔غرباء کی ہمدردی کی بہت تلقین کرتی تھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بہت عشق تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف میں یہ رباعی بہت پسند تھی۔بَلَغَ الْعُلَى بِكَمَالِهِ كَشَفَ الدُّجى بِجَمَالِهِ حَسُنَتْ جَمِيعُ خِصَالِهِ صَلُّوا عَلَيْهِ وَآلِهِ مجھے بھی خود مترنم آواز میں ساتھ پڑھوایا کرتی تھیں۔حضرت مسیح موعود کا دل میں ایسا گہرا احترام تھا کہ باوجود بہو ہونے کے ہمیشہ اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود کی اولاد سے کم مرتبہ سمجھا۔حالانکہ خاندان میں گھل مل جانے کے بعد یہ فرق کون مد نظر رکھا کرتا ہے؟ قطع رحمی سے سخت اجتناب کرتی تھیں مگر بعض اوقات بھائیوں یا دیگر اقارب سے وقتی ناراضگیاں ہو جایا کرتی تھیں۔ایک دفعہ کسی بات پر بڑے ماموں جان سید ولی اللہ شاہ صاحب