محسنات

by Other Authors

Page 221 of 286

محسنات — Page 221

221 پیش کی ہیں۔وہ لکھتی ہیں :- اس (بیت) ٹورانٹو (کینیڈا) کی ایک ایک اینٹ سیمنٹ ، بجری اور چونے سے نہیں بلکہ احباب جماعت ، خواتین اور بچوں کی قربانیوں سے چنی گئی ہیں۔اس مادی دور میں جب کہ کوئی ایک پیسہ بھی دینے کو تیار نہیں ہوتا اس طرح کی قربانی وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور اُس کے فضلوں کے عینی شاہد ہوتے ہیں۔آسمان شاہد ہے کہ (بیت) کے لئے کی جانے والی وقتا فوقتا تحریکات کے نتیجہ میں لجنہ اماءاللہ نے انفرادی وعدہ جات کی ادائیگی کے علاوہ اپنے سونے، چاندی ہیرے، جواہرات کے زیورات اپنے کانوں اور کلائیوں سے اُتار اُتار کر پیش کر دیئے جنہیں اُنہوں نے سالہا سال پیسہ جوڑ جوڑ کر خریدا تھا۔جنہیں انہوں نے اپنی بیٹیوں کی شادیوں میں دینے کے لئے محفوظ کیا ہوا تھا یا جنہیں وہ شادی میں جہیز کی صورت میں لائی تھیں۔زیورات خاص طور پر چوڑیاں والدین جہیز میں اس لئے بھی دیتے ہیں کہ یہ بغیر کسی ملاوٹ کے صرف سونے کی خالص ہوتی ہیں جو بوقتِ ضرورت اُسی قیمت پر فروخت ہو جاتی ہیں۔خدا گواہ ہے کہ میرے پاس زیادہ تر زیورات چوڑیوں کی صورت میں ( بیت) فنڈ کے لئے آئے۔اکثریت اُن میں ایسی بہنوں کی ہے جنہوں نے نقد اپنے وعدہ جات کیش کی صورت میں ادا کر دیے تھے۔دوبارہ وعدہ جات میں اضافہ کی تحریک میں حصہ لینے کے لئے زیور و دیگر قربانی کا ایک نیا انداز پیش کیا۔ان تین سالوں میں تقریباً اسی ہزار (80,000) ڈالر کی مالیت کے زیورات لجنہ اماءاللہ کینیڈا نے پیش کئے۔بعض زیورات بالکل نئے نو بیا ہتا دلہنوں کے ہوتے۔اطفال اور ناصرات نے ڈبوں میں سکے بھر بھر کر پیش کئے اور ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد ڈبے بھر کر دیتے۔یہ سکے اُن کی جیب خرچ، عیدی یا آمین کے تحفوں کے ہوتے گویا ان بچوں نے اپنی ماؤں کی