محسنات

by Other Authors

Page 143 of 286

محسنات — Page 143

143 انسانی کو ا فتنہ مرتد سے بچانے کیلئے منظم ہوکر کام کریں۔“ حضرت خلیفہ اُسیح الثالث نے 18 / مارچ 1966ء کو وقف عارضی“ کے ما تحت تحریک جاری فرمائی اس کے تحت ملازمت پیشہ یا کاروباری لوگ سال میں دو سے چار ہفتہ وقف کر کے خدمت دین کرتے ہیں اور تبلیغ ( دین حق ) کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔مردوں کی طرح اس میں خواتین بھی کسی طرح پیچھے نہیں رہیں اکثر تو اپنے خاوندوں کے ہمراہ اپنے شہروں سے باہر دوسری جگہ جا کر تعلیم القرآن میں حصہ لیتی ہیں اور تبلیغ کرتی ہیں لیکن غیر شادی شدہ خواتین اپنے ہی شہر یا گاؤں میں تعلیمی کلاسیں لگاتی ہیں یا تبلیغی وفود کے ساتھ شامل ہوتی ہیں۔گویا دیکھا جائے تو ہر احمدی خاتون خواہ وہ ماں یا بہن یا بیوی ہے یا بیٹی مبلغ ( دین حق ) ہے۔اور اپنے دل میں تبلیغ کا جوش رکھتی ہیں اور اپنے ماحول میں جب بھی اور جہاں بھی اُسے موقع ملتا ہے دینِ حقیقی کی تبلیغ میں کوشاں رہتی ہیں۔نصرت جہاں آگے بڑھو‘ سکیم میں جہاں مردوں نے قابل قدر کام کیا وہاں پر اُن کے ہمراہ گئی ہوئی بیویوں نے بھی اپنے خلوص ، اعلیٰ اخلاق اور دینی روایات کی وجہ سے برابر کا حصہ لیا۔حقیقت یہ ہے کہ ایک واقف زندگی کی بیوی بھی واقف زندگی ہوتی ہے وہ ہر گرم اور سرد میں اُس کا ساتھ دیتی ہے۔مشکلات کے وقت حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اپنے خاوند کے کام کو خوش اسلوبی سے جاری رکھنے میں خاصا اہم کردار ادا کرتی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ہر فرد جماعت کو دعوت الی اللہ میں جھونک دیا۔چنانچہ آپ نے فرمایا: - میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سے زیادہ پیارا اور اس سے زیادہ عزیز نذرانہ میرے لئے اور کوئی نہ ہوگا کہ احمدی خواہ مرد ہو یا عورت ہو یا بچہ ہو یا بوڑھا ہو دعا کی درخواست کے ساتھ یہ لکھے کہ میں خدا کے فضل کے ساتھ اُن لوگوں میں داخل