محسنات — Page 91
1983ء میں 91 (23) روبینہ تنویر بنت چوہدری انعام اللہ صاحب نے ملتان یونیوسٹی سے ایم اے اُردو میں دوم آکر طلائی تمغہ دوم حاصل کیا۔(24) حامدہ زریں بنت محمد اشرف ناصر صاحب مربی نے سندھ یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات میں دوم پوزیشن حاصل کر کے دوم طلائی تمغہ حاصل کیا۔(25) امتۃ الواسع بنت ملک محبوب احمد صاحب نے پشاور یونیورسٹی ایم ایس سی زولوجی میں سوم آکر نقرئی تمغہ سوم حاصل کیا۔(26) خالدہ سولنگی بنت نذیر احمد صاحب سولنگی نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی زولوجی میں اول آکر طلائی تمغہ اوّل حاصل کیا۔(27) کوکب منیرہ صاحب بنت علی حیدر صاحب نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس میں اول رہ کر طلائی تمغہ اول حاصل کیا۔(ماخوذ از ریکارڈ نظارت تعلیم ربوہ ) نمایاں کامیابیوں کا یہ سلسلہ بفضل تعالیٰ چلتا رہا۔اور ہر دن جماعت احمدیہ کی خواتین کے لئے مبارک اور خوشکن ثابت ہوا۔مصباح دسمبر 1994 ء کے صفحہ 29 پر یہ خبر شائع ہوئی:- (1) محترمہ فوزیہ رشید صاحبہ نے امسال انجینئر نگ یونیورسٹی لاہور کے شعبہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں اول پوزیشن حاصل کر کے آنرز کی ڈگری اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔اس سے قبل بھی اس ہونہار بچی نے تینوں سالوں میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے یہ بچی مکرم چوہدری محمد شریف صاحب سابق مربی بلا دعر بیہ کی پوتی ہیں۔(2) آمنہ ظفر صاحبہ نے امسال بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن