محسنات

by Other Authors

Page 86 of 286

محسنات — Page 86

86 صاحب ملتان 700 میں سے 603 نمبر حاصل کر کے نہ صرف اعزاز کے ساتھ پاس ہوئی ہیں۔بلکہ لڑکوں اور لڑکیوں میں مجموعی طور پر یونیورسٹی بھر میں اوّل قرار پائی ہیں۔مزید برآں وہ حاصل کردہ زیادہ سے زیادہ نمبروں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑنے میں بھی کامیاب رہیں۔امتہ المجیب ہونہار اور دین سے محبت رکھنے والی بچی ہیں۔1974 ء سے جب سے غیر ممالک سے خواتین کے وفود آنے شروع ہوئے ہیں ( جلسہ سالانہ کے موقع پر ) آپ زنانہ جلسہ گاہ میں بہت خلوص، توجہ اور محنت کے ساتھ ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔جزاک اللہ احسن الجزاء۔لبنی رضیہ اعجاز صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر اعجاز صاحب پی ایچ ڈی نے امریکہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جون 1975ء میں امتیازی طور پر تعلیم کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔امریکہ کے اخبارات میں اس کامیابی کی خبر نمایاں طور پر شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ یہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے نمایاں رنگ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔مکرمہ بنی اعجاز صاحبہ 1965ء سے 1971 ء تک امریکہ کی لجنہ کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔22 نومبر 1963 ء کا اخبار Truth جو Lagos Nigeria سے شائع شدہ ہے۔جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ایک احمدی لڑکی سعدیہ امنیبہ کو Botany ( باٹنی ) میں PHD کی ڈگری دی گئی۔اس کے بعد اعزازات حاصل کرنے کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور تمام دنیا میں احمدی طالبات ہر شعبہ میں امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اعزازات حاصل کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔(انشاء اللہ ) 27 / مارچ 1972ء کو جامعہ نصرت ربوہ کے سائنس بلاک کی افتتاحی