محسنات

by Other Authors

Page 78 of 286

محسنات — Page 78

78 تمام عورتوں کو اس قابل بنا دیا جائے کہ وہ دین کی باتوں کو پڑھ کر اُن پر غور کر سکیں۔اور ان کو سمجھ سکیں۔۔پس لجنہ اماءاللہ نے ابھی بہت لمبی منزل طے کرنی ہے اور بہت بڑا کام اس کے سامنے ہے جس کیلئے رات اور دن قربانی کی ضرورت ہے اور ایسی عورتوں کی ضرورت ہے جو اپنے آپ کو دین کے لئے وقف کریں۔جس طرح مردوں نے اپنے آپ کو وقف کیا ہے۔(الازھار لذوات الحمارصفحہ 405-406) حضرت مصلح موعود کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے احمدی خواتین کا دینی علوم حاصل کرنے کا شوق روز بروز ترقی کرتا چلا گیا اور انہوں نے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر ممکن ذرائع اختیار کرنے کا عزم کرلیا۔چناچہ 1948ء کی مجلس مشاورت کے موقع پر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے یہ تجویز پیش کی کہ جس طرح ہر سال مردوں کے لئے تعلیم القرآن کلاس کا انتظام ہوتا ہے۔اسی طرح آئندہ عورتوں کے لئے بھی انتظام کیا جائے۔حضرت فضل عمر نے اس تجویز پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ” کہ بہت اچھی بات ہے۔کیا قرآن مجید صرف مردوں کے لئے نازل ہوا ہے عورتوں کیلئے نہیں۔“ چنانچہ اس دفعہ رمضان المبارک میں رتن باغ میں عورتوں کے لئے بھی تعلیم القرآن کلاس کا انتظام کیا گیا۔جس میں بیرونی لجنات سے دس طالبات ، قادیان کی مستوات جو لا ہور میں مقیم تھیں اُن میں سے چودہ اور لاہور سے دس طالبات شامل ہوئیں۔یہ کلاس 12 جولائی 1948ء کو شروع ہوئی۔کلاس میں چونتیس طالبات شرکت کرتی رہیں۔ان میں سے 24 امتحان میں شریک ہوئیں اور سبھی کامیاب ہوئیں۔شدید گرمی کے موسم میں تمام طالبات نے بڑی محنت کی اور دلچسپی سے حصہ لیا۔نصاب بھی اتنا آسان نہ تھا لہذا اس کلاس نے ثابت کر دیا کہ احمدی خواتین کا علمی معیار اچھا خاصا ترقی پذیر ہے۔( تاریخ لجنہ حصہ دوم صفحہ 85 خلاصه )