محسنات

by Other Authors

Page 68 of 286

محسنات — Page 68

68 خلیفہ المسیح الثانی جماعت کی خواتین کی تعلیم وتربیت میں منفر د مقام رکھتی ہیں۔با قاعدہ سنٹرز مقرر کر کے نصاب تیار کر کے کام کا آغاز کیا۔حضرت مصلح موعود نے آپ کی صلاحیتوں کونکھارا اور خوب خراج تحسین پیش کیا۔فرماتے ہیں:۔عورتوں میں خطبہ لیکچر ز سوسائٹیاں اور ہر ایک خیال جو عورتوں کے متعلق ہو سکتا ہے۔اس کی محرک وہی ہیں۔بعض دفعہ محبت کے رنگ میں مجھ سے ناراض ہو جاتیں کہ آپ عورتوں کی طرف پوری توجہ نہیں دیتے۔آپ کے اندر ایک ایسا ایمان تھا۔حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ پر ، ایسا یقین تھا ( دین حق ) کی صداقت پر جو ایمان اور یقین بہت کم عورتوں میں پایا جاتا ہے۔میں نے ہمیشہ ان کے ایمان کو خلافت کے متعلق ایسا مضبوط پایا کہ بہت کم مردوں میں ایسا ہوتا ہے۔( دینِ حق ) سے اس قدر محبت رکھتی تھیں اور سلسلہ کی علمی ترقی کی ان کے دل میں اس قدر تڑپ تھی کہ میرے نزدیک ساری جماعت میں اس قسم کی کوئی عورت موجود نہیں۔روز نامہ الفضل نے لکھا: - سیدہ امتہ الحئی صاحبہ کی وفات نے سلسلہ کی خواتین میں ایسی جگہ خالی کی ہے کہ اس کا بدل نظر نہیں آتا۔یہ موت ایک عالم کی موت ہے۔“ تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 142) حضرت سیدہ امتہ اختی صاحبہ کی علمی وادبی و دینی علوم کی محبت کی یاد میں لجنہ اماءاللہ نے ایک لائبریری قائم کی جو قادیان میں خواتین کی علمی پیاس کسی حد تک بجھاتی رہی اور ملکی تقسیم کے بعد ربوہ میں اس لائبریری کا قیام دوبارہ عمل میں آیا۔اس لائبریری میں بہت سی نایاب کتب اور رسائل موجود ہیں جن سے مسلسل استفادہ کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں دینی علوم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکی کو ہر سال وظیفہ دیا جاتا ہے۔