محسنات — Page 54
54 میں لجنہ غانا کے اس کام سے بہت خوش ہوں۔بہت عمدگی سے لبنات خواتین اور بچوں کی خدمت کر رہی ہیں۔پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی یہ خدمت جاری ہے خصوصاً غانا میں مشرق سے لیکر مغرب تک یہ کام ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، جرمنی ، انڈونیشیا اور تمام افریقی ممالک میں یہ خدمت انجام دی جارہی ہے۔ہندوستان اور بنگلہ دیش وغیرہ میں یہ کام بہت مشکل ہے۔ہر وقت نظر رکھنی پڑتی ہے کہ کوئی شریر عورتوں کی بے حرمتی کا سبب نہ بن جائے۔“ نیز آپ نے فرمایا ” ایک البانوی خاتون نے جو جرمنی میں رہتی ہیں اب تک قرآن کریم کے سو نسخے خرید کر تقسیم کر چکی کم و بیش ہر احمدی گھرانے میں درس و تدریس قرآن مجید جاری ہے اللہ تبارک تعالیٰ کلام پاک کی روشنی سے ہمارے دلوں کو منور رکھے آمین۔