محسنات — Page 48
48 ہونے والی ہے قرآن مجید اسباق القرآن کے طریق پر پڑھایا جاتا ہے حضرت خلیفہ اسیح الاوّل اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے درسوں کے نوٹ بھی پڑھائے جاتے ہیں اور یاد کروائے جاتے ہیں۔کتاب الصرف بھی پڑھائی جاتی ہے فقہ احمدیہ کے مسائل یاد کرواتی ہوں۔کشتی نوح اور اربعین ختم ہوگئی ہے۔نزول مسیح ، عمدۃ الاحکام ختم ہونے والی ہے۔قرآن مجید کا تیسرا پارہ شروع ہے۔تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 129) یہ سلسلہ چلتا چلا گیا۔درس القرآن خصوصاً رمضان المبارک میں آج تک جاری ہے۔اور انشا اللہ ہمیشہ جاری رہے گا۔پردے کی رعایت سے خواتین بھی ہمیشہ استفادہ کرتی رہی ہیں اور اب تو MTA کے ذریعے تمام دُنیا قرآنی تعلیم اور اسرار اور رموز سے منور ہو رہی ہے۔حضرت ام ناصرسیدہ محمودہ بیگم حم حضرت خلیفہ مسیح الثانی کا گھر بھی ایک درس گاہ تھا۔قرآن مجید اور حضرت مسیح موعود کی کتب کا درس دیتیں سینکڑوں لڑکیوں نے آپ سے قرآن مجید پڑھا۔آپ احمدی خاتون“ کیلئے مضامین بھی بھتی تھیں۔آپ وہ مبارک ہستی تھیں جن کو حضرت مسیح موعود سے فیض تربیت حاصل ہوا۔جسے حضرت مصلح موعود نے مزید صیقل کیا۔اللہ تبارک تعالیٰ کے فضل سے آپ نے اپنی اولاد کی ایسی تربیت فرمائی کہ ایک سے ایک روشن چاند ستاروں کی طرح چمکے ہیں۔حضرت اُم داؤد محترمہ سیدہ صالحہ بیگم اہلیہ حضرت میر محمد الحق صاحب حضرت صوفی احمد جان صاحب کی پوتی اور حضرت پیر منظور محمد صاحب کی بیٹی تھیں قرآن مجید میں حضرت مسیح موعود کی شاگر د تھیں۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے ساتھ قرآن مجید پڑھا پھر آپ نے حضرت خلیفہ اسیح الاول اور حضرت