محسنات

by Other Authors

Page 45 of 286

محسنات — Page 45

45 احمدی خواتین کی قرآن پاک سے محبت قرآں خدا نما ہے خدا کا کلام ہے بے اس کے معرفت کا چمن ناتمام ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تربیت نے خواتین میں زندہ خدا اور زندہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ زندہ کتاب قرآن مجید کی محبت بھی راسخ فرما دی۔یہ وہ زمانہ تھا جب ہندوستان کی 99% عورتوں کو حروف شناسی بھی میسر نہ تھی احمدی خواتین مسیحائے زماں سے قرآنی اسرار ورموز کی جھولیاں بھر رہی تھیں۔خواتین میں حضرت اقدس کے درس قرآن کا سہرا ایک خاتون کے سر : حضرت اُم طاہر کے والد حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب تحریر کرتے ہیں:۔ایک مرتبہ میرے گھر والوں ( یعنی اہلیہ صاحبہ ) نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ حضور مرد تو آپ کی تقریر بھی سنتے ہیں۔درس بھی مگر ہم مستورات اس فیض سے محروم ہیں۔ہم پر کچھ رحمت ہونی چاہئے کیونکہ اس غرض کے لئے آئے ہیں کہ فیض حاصل کریں حضور بہت خوش ہوئے اور فرمایا ” جو بچے طلبگار ہیں ان کی خدمت کیلئے ہم ہمیشہ " ہی تیار ہیں۔ہمارا یہی کام ہے کہ ہم اُن کی خدمت کریں۔اس سے پہلے حضور نے کبھی عورتوں میں تقریر یا درس نہیں دیا تھا مگر ان کی التجا اور شوق کو پورا کرنے کے لئے عورتوں