محسنات

by Other Authors

Page 28 of 286

محسنات — Page 28

28 تڑپ کر خود بھی دُعا کرتیں اور پھر دوسروں سے یہ دعا کرواتیں کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے۔خدا کرے یہ خادم دین ہو۔میں نے اسے خدا کے راستے میں وقف کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے حقیقی معنوں میں واقف بنائے اور پھر آنسوؤں کے ساتھ یہ جملے بار بار دہراتیں :۔خدایا میرا طاہری تیرا پرستار ہو! یہ عابد و زاہد ہو!! اسے خادم دین بنائیو۔اسے اپنے عشق ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق سے سرشار كيجيو! حضرت اقدس خلیفہ المسیح الثانی نے کئی مرتبہ بڑی رقت سے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ”میرا طاہری! مریم مرحومہ کی دلی آرزؤں کا بہترین ثمر ہے۔اُن کو اس بات کی تڑپ تھی کہ اُن کا یہ اکلوتا بیٹا صحیح معنوں میں دین کا خادم ہو۔“ اب دیکھنے اور غور کرنے کا مقام ہے کہ کوئی ماں، جس کا صرف اور صرف ایک ہی بیٹا ہو اس قسم کی دعا ئیں اور آرزوئیں کم ہی کیا کرتی ہیں وہ اُس کے لئے بس مادی دنیا کے سامان اور جاہ حشم ہی مانگتی ہیں۔مگر پھوپھی جان نے طاہری کے لئے جو مانگاوہ اُن کی معصوم فطرت پر شاندار دلیل ہے۔“ ( تابعین ( رفقائے ) احمد جلد سوم صفحہ 223-224) خاکسار عرض کرتی ہے کہ صرف معصوم فطرت! یہ ہی نہیں بلکہ نہایت درجہ پاکیزہ فطرت ! یہ وہ خاتونِ مبارکہ تھیں جنہوں نے دین کو دُنیا پر مقدم کرنے کا عملی طور پر ثبوت پیش کیا اور اُن کے پیارے خدا نے بھی اُن کی قربانیوں اور دعاؤں کو ایسا