محسنات

by Other Authors

Page 27 of 286

محسنات — Page 27

27 کچھ افطاری اپنے ہاتھ سے تیار کرتیں اور گھر میں کام کرنے والوں کے لئے بھی۔تابعین ( رفقائے ) احمد جلد سوم صفحہ 200) آپ اللہ تعالیٰ کی مقرب تھیں اور کیوں نہ ہوتیں۔شب و روز اُسی محبوب حقیقی کا خیال تھا۔اسی کی رضا کے لئے ہر کام کرتیں اور اسی پر توکل تھا۔مکرمہ صاحبزادی امتہ الرشید بیگم صاحبہ اہلیہ میاں عبدالرحیم احمد صاحب مھتی ہیں:- آپا جان کی قبولیت دُعا کے بہت سے واقعات ہیں۔مثلاً ایک خاتون دُعا کے لئے کہنے بالعموم روز آتیں۔اُس کی شادی پر بارہ سال گزر چکے تھے اور وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھی اور وہ اپنے اس یقین کا اظہار کرتیں کہ ” آپ دُعا کریں تو اللہ تعالیٰ اسے قبول کرے گا۔آپ دُعا کرنے کا وعدہ کریں۔آپ نے وعدہ کر لیا آپ خود بھی دُعا کرتیں اور عموماً روزانہ حضور سے بھی کہتیں۔اللہ تعالیٰ نے اُسے بیٹی عطا کی۔آپا جان بہت خوش ہوئیں اور بچی کے لئے تحائف لے کر گئیں اور وہاں موجود افراد کو آپ نے مٹھائی کھلائی۔“ تابعین ( رفقائے ) احمد جلد سوم صفحہ 207) حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ نے آپ کے زہد و تقویٰ کے سلسلہ میں تحریر فرمایا: آپ بڑی عبادت گزار تھیں۔نوافل، تہجد ، تلاوت اور درود شریف سے خاص شغف رکھتی تھیں۔نماز بڑے اہتمام سے ادا کرتی تھیں۔میں نے بارہا حضرت خلیفہ اسیح الثانی سے آپ کی تلاوت کی تعریف بہت عمدہ پیرایہ میں سنی۔آپ اکثر کہا کرتے تھے کہ اُمّ طاہر قرآن کریم کی تلاوت بہت خوبصورتی سے کیا کرتی تھیں اور تلفظ بالکل ایسا ہوتا تھا جیسا کہ اہلِ زبان کا۔خدایا میرا طاہری تیرا پرستار ہو: 66 پھوپھی جان کی نرینہ اولا دصرف عزیزم طاہر سلمہ ہی ہیں۔آپ ہر وقت