محسنات — Page 285
سب سے اہم اور ضروری چیز وجن خاندانوں میں مائیں نیک ہوں نمازیں پڑھنے میں با قاعدہ ہوں، نظام جماعت کی اطاعت کرنے والی ہوں اجلاسوں اجتماعوں میں باقاعدہ شامل ہونے والی ہوں، ہر قسم کے تربیتی پروگراموں میں اپنے کاموں کا حرج کر کے حصہ لینے والی ہوں نظام جماعت کی پوری طرح اطاعت گزار ہوں اور سب سے بڑھ کر اپنے بچوں کے لئے دعائیں کرنے والی ہوں تو ایسے گھروں کے بچے پھر عمو مادین کی طرف رغبت رکھنے والے ہوتے ہیں اور ماں باپ کے بھی اطاعت گزار ہوتے ہیں اس لئے سب سے اہم اور ضروری چیز ہے کہ ماں باپ خوداپنے بچوں کے لئے نمونہ نہیں۔" ارشاد حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر والعزیز جلسہ سالانہ بر طانیہ 2003 ء کے موقع پر مستورات سے خطاب الفضل 17 ستمبر 2004 ء