محسنات

by Other Authors

Page 24 of 286

محسنات — Page 24

24 کے ساتھ یاد کیا کرتی تھیں۔اور اُن کی درد بھری دعاؤں سے محروم ہو جانے کا از حد قلق (سیرت حضرت سیدہ اُمّم طاہر صفحہ 251) رکھتی تھیں۔حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبه: والدہ ماجدہ حضرت مرزا طاہر احمدخلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت سیده مریم بیگم صاحبہ گونا گوں صفات حسنہ سے مالا مال تھیں۔۔ہر ایک اعلیٰ خلق ان میں نمایاں طور پر نظر آتا تھا۔گویا مجسمہ حسن خلق تھیں۔اپنے اور بریگا نے جی جان سے انہیں چاہتے۔خوش خلقی، نیکی ، تقویٰ، زہد، مخلوق خدا سے پیار غرض کون سی ایسی خوبی تھی جو ان کی ذات میں اللہ تعالیٰ نے ودیعت نہیں فرمائی تھی۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ تحریر فرماتے ہیں:- زہد وتقویٰ میں بہت بلند مقام پر فائز تھیں۔بہت دعا گو، عبادت گزار، قرآن مجید کی عاشق صادق تھیں۔ظاہری اور باطنی دونوں احترام ملحوظ رکھتیں۔قرآن مجید کو خوبصورت غلافوں میں ملفوف رکھتیں۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانثار ، حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی فدائی تھیں۔تلاوت اور درود شریف سے خاص شغف تھا۔نماز بہت اہتمام سے ادا فرماتیں۔تلاوت قرآن کریم اہل زبان کے سے تلفظ سے کرتیں۔جب بھی موقعہ ملتا حضرت اقدس کی کتب پڑھتیں۔اکثر مغرب کے بعد حضرت اماں جان کی خدمت میں حاضر ہوتیں۔آپ کو حضرت اماں جان سے بہت محبت تھی۔بچوں کو بھی اُن کی خدمت میں حاضر ہونے کی نصیحت فرماتیں۔“ (سیرت حضرت سیدہ ام طاہر، خلاصہ تاثرات صاحبزادہ مرزا طاہر احمد )