محسنات

by Other Authors

Page 244 of 286

محسنات — Page 244

244 صدی غلبہ ( دینِ حق ) کی دوسری صدی سے مل گئی ہے اس سنگم پر تمہاری پیدائش ہوئی ہے اور اس نیت اور دُعا کے ساتھ ہم نے تجھ کو خدا سے مانگا تھا اور ہم نے یہ دُعا کی تھی اے خدا تو آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے ان کو عظیم الشان مجاہد بنا۔اگر اس طرح دعائیں کرتے ہوئے لوگ ان دو سالوں میں اپنے ہاں پیدا ہونے والے بچے وقف کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ بہت ہی حسین اور بہت ہی پیاری نسل ہماری آنکھوں کے سامنے دیکھتے دیکھتے خدا کی راہ میں قربانی کے لئے تیار ہو جائے گی۔“ یہ تحریک احباب جماعت خصوصاً طبقہ نسواں کے لئے ایک بہت بھاری چیلنج تھا۔مگر اللہ تعالیٰ کے احسان سے جماعت اس قربانی میں بھی سرخرو نکلی اور کثیر تعداد میں اپنے جگر گوشوں کو راہ مولیٰ میں وقف کرنے لگے۔اور اس سے قبل خود جہاد با النفس کے کڑے امتحان سے گزرنے کے لئے تیار ہو گئے تا کہ نیکی اور تقویٰ کے اعلیٰ معیار پر قائم ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرتے ہوئے واقف نو بچے پیش کریں۔واقفین نو کے لئے تربیت کا جو مکمل اور اعلیٰ معیار مقرر کیا گیا ہے اُس پر عمل کرنا اور کروانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔اس میدان میں سرفروشی سے قدم رکھنا قابلِ محسین ہے۔