محسنات

by Other Authors

Page 219 of 286

محسنات — Page 219

219 مقدار میں بھیجوانے کا انتظام کیا گیا۔بوسنیا کے تباہ حال لوگوں کے لئے بنیادی ضروریات کا انتظام کرنے کے لئے جماعت کے مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں نے بھی رقوم مہیا کیں اور اس کارخیر میں حصہ لیا۔یورپین مراکز اور جرمنی میں 100 (بیوت) تعمیر کرنے کا کام بھی ایک بہت بڑے خرچ کا متقاضی تھا لیکن جماعت احمدیہ کے افراد ( مرد و زن) نے قدم پیچھے ہٹانے کے بجائے پورے جوش و خروش سے اس میں حصہ لے کر اپنے مضبوط ایمان کا عملی ثبوت فراہم کیا خواتین نے اپنے بھاری زیورات اپنے امام کی خدمت میں پیش کر دئیے۔امریکہ کے مشن ہاؤس اور (بیوت) کی تعمیر کا خرچ اُٹھانا کوئی آسان مراحل نہ تھے لیکن خلافت رابعہ میں مردوں کے دوش بدوش عورتوں نے ان گراں قدر اسکیموں کو قابل عمل بنا دیا ہے۔اسی طرح حضور اقدس نے برطانیہ میں شایان شان وسیع ( بیت ) اور مشن ہاؤس کا تذکرہ فرمایا تو وہاں بھی رقوم اُسی فراخدلی سے وصول ہونے لگ گئیں اس میں خواتین برابر کی شریک ہیں۔b ایم ٹی اے (MTA): MTA کے سلسلے میں سیٹیلائٹ کے جملہ انتظامات کرنے میں کیا کیا مشکل مراحل آئے یہ ایک الگ داستان ہے لیکن اس نظام یعنی دنیا بھر سے چوبیس گھنٹوں کا رابطہ رکھنے کا نظام کس قدر مالی خرج کا تقاضا کر رہا تھا اس کا ایک عام آدمی تصور بھی نہیں کرسکتا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک نہایت وسیع حوصلہ کے مالک انسان جو اولوالعزم کا اولوالعزم فرزند تھا اُسے اس آسمانی مائدہ کے بارے میں القاء فر مایا تو ہر قسم کی مشکل راستہ سے ہٹ گئی اور اتنا بڑا مالی منصوبہ پایہ تکمیل تک جا پہنچا خدائے تعالیٰ جو قادر وتوانا ہے اُسی نے اس کام کی طرف توجہ پھیری تھی تو ”ہمت مرداں مدد خدا کا ظہور ہو گیا اور اتنا بڑا معجزہ رونما ہوا کہ آج امیر سے امیر اور بڑی سے بڑی حکومت بھی یہ کام نہیں کر رہی جو جماعت احمدیہ کے غریب عوام نے کر دکھایا۔