محسنات

by Other Authors

Page 203 of 286

محسنات — Page 203

203 سے خواتین بھی محروم نہ رہیں۔39 ناموں میں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم اور حضرت سیّدہ ام طاہر کے نام بھی درج ہیں۔تاریخ لجنہ جلد اول صفحه 507) خدا اس غریب بندی کا گھر جنت میں ضرور بنائے گا : حضور اقدس نے خواتین کی بے مثال مالی قربانی کے سلسلہ میں فرمایا :- یہ خلافت ہی کی برکت ہے جو تم دیکھ رہے ہو کہ کس طرح قادیان کے غریبوں اور مسکینوں نے ایسی قربانی پیش کی جس کی نظیر کسی اور جماعت میں نہیں مل سکتی۔آج بھی مجھے حیرت ہوئی جب کہ ایک غریب عورت جو تجارت کرتی ہے جس کا سارا سرمایہ سوڈیڑھ سوروپے کا ہے اور جو ہندؤوں سے مسلمان ہوئی ہے صبح ہی میرے پاس آئی اور اس نے دس دس روپے کے پانچ نوٹ یہ کہتے ہوئے مجھے دیئے کہ یہ میری طرف سے (بیت) کی توسیع کیلئے ہیں۔میں نے اُس وقت اپنے دل میں کہا کہ اس عورت کا یہ چندہ اُس کے سرمایہ کا آدھا یا ثلث ہے مگر اس نے خدا کا گھر بنانے کیلئے اپنا آدھا یا ثلث سرمایہ پیش کر دیا ہے پھر کیوں نہ ہم یقین کریں کہ خدا بھی اپنی اس غریب بندی کا گھر جنت میں بنائے گا اور اسے اپنے انعامات میں سے حصہ دے گا۔“ الفضل صفحہ 11، 14 / مارچ 1944ء) وقف جائیداد کی تحریک حضور نے 15 / مارچ 1942ء کو فرمائی تو قادیان کے اصحاب نے چند گھنٹوں کے اندر اندر چالیس لاکھ روپے کی مالیت کی جائیدادیں وقف کر دیں اور جب اس خطبہ کی اطلاع قادیان سے باہر پہنچی تو وقف ہونے والی جائیدادوں کی مالیت چند دنوں کے اندر کروڑ تک جا پہنچی۔۔اقدس نے غریب عورتوں کے جذبہ ایثار اور قربانی کو اپنے خطبہ میں یوں سراہا : - حضرت