محسنات — Page 198
198 نہ صرف اپنے بلکہ غیر اور دشمن بھی احمدی خواتین کی قربانیوں اور بے مثال کارناموں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے۔مثلاً کٹر آریہ سماجی اخبار تیج لکھتا ہے:۔چند سال ہوئے ان کے امیر نے ایک مسجد کے لئے پچاس ہزار روپے کی اپیل کی اور یہ قید لگا دی کہ یہ رقم صرف عورتوں کے چندے سے ہی پوری کی جائے۔چنانچہ پندرہ روز کی قلیل مدت میں ان عورتوں نے پچاس ہزار کی بجائے پچپن ہزار جمع کر دیا۔( اخبار تیج 25 جولائی 1927ء، تاریخ احمدیت جلد پنجم صفحہ 321) اسی طرح اخبار بندے ماترم نے لکھا:۔’ احمد یہ جماعت ایک نہایت زبردست منظم اور مسلسل تبلیغی کام کرنے والی جماعت ہے۔احمدیوں کی عورتیں ہماری قوم کے مردوں سے بازی لے گئی ہیں۔“ (اخبار بندے ماترم 18 ستمبر 1927ء، تاریخ احمدیت جلد پنجم صفحہ 616) لندن مشن کے اخراجات کے لئے مستورات کو نو ہزار روپے کی تحریک کی گئی تو انہوں نے دل کی گہرائیوں سے اس میں حصہ لیا۔(الفضل 25 /اکتوبر 1928ء) 2 راگست 1928 ء کولندن (بیت) کے گنبد کی مرمت کے لئے صرف عورتوں کو تحریک کی گئی۔چنانچہ لجنہ اماءاللہ نے دس ہزار روپے جمع کئے۔تحریک ملکانہ: ( دوش بدوش صفحه 31) تحریک ملکانہ کے سلسلہ میں حضور فضل عمر نے جماعت کو بتایا کہ جہاں ہندوؤں کو تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے وہاں جرمن مشن بخارا مشن اور دیگر متفرق کاموں کے لئے رقم کی ضرورت ہے۔لہذا چالیس ہزار روپے کی رقم کا اندازہ ہے۔گو