محسنات — Page 196
196 خان بہادر صاحب نون (ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر ) ڈاکٹر قاضی کرم الہی صاحب امیر جماعت امرتسر میاں محمد دین صاحب واصل باقی نویس تاریخ احمدیت جلد 5 صفحہ 377) مکرمہ بیگم شفیع صاحبہ نے بھی اس میں بڑے خلوص سے حصہ لیا۔تاریخ لجنہ جلد اول کے صفحہ 95 پر تحریر ہے:- عورتوں کی قربانیوں میں سے ایک کا تذکرہ ڈاکٹر شفیع احمد محقق دہلوی ایڈیٹر روز نامہ اتفاق دہلی کی زبان سے سنیے آپ لکھتے ہیں:۔جمعہ کی نماز دہلی کی جماعت خاکسار کے دفتر میں پڑھتی ہے گذشتہ جمعہ کو خطیب صاحب نے حضرت اقدس کا خطبہ جو الفضل میں چھپا ہوا تھا سنا یا یہاں سوائے میری اہلیہ کے سب مرد تھے اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ بعد نماز بیگم سے کہوں گا کہ (بیت) کے لئے آپ اپنی پازیب دیدیں کہ اتنے میں دروازے کی دستک میرے کان میں آتی ہے اور میں گھر گیا جہاں وہ مصلے پر بیٹھی خطبہ سن رہی تھیں اور اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے کچھ بات نہیں کی اور اپنے گلے سے پیج لڑا طلائی ہار جو غالباً تین سوروپے کا تھا مجھے دے دیا جو میں نے اُسی وقت خطیب صاحب کو لا کر دے دیا۔“ اُن کی بیٹی سیدہ نسیم سعید صاحب لکھتی ہیں :- مرکز سے جب کبھی بھی کسی چندے کی تحریک کی جاتی اماں کی کوشش ہوتی کہ دہلی کی لجنہ زیادہ سے زیادہ چندہ بھیجے چنانچہ تحریک جدید اور کشمیر فنڈ میں لجنہ دہلی کے چندے نمایاں ہوتے۔“