محسنات

by Other Authors

Page 195 of 286

محسنات — Page 195

195 ایک گلو بند اور کچھ نقدی بھی دی قادیان کی دوسری خواتین کے علاوہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی، حضرت قاضی امیرحسین صاحب کے گھر والوں اور حامدہ بیگم صاحبہ بنت پیر منظور محمد صاحب نے نمایاں حصہ لیا۔ایک نہایت غریب اور ضعیف بیوہ جو پٹھان اور مہاجر تھیں اور سونٹی لے کر بمشکل چل سکتی تھی خود چل کر آئی اور حضور کی خدمت میں دوسوروپے پیش کر دئیے۔یہ عورت بہت غریب تھی۔اُس نے دو چار مرغیاں رکھی ہوئی تھیں جن کے انڈے فروخت کر کے اپنی کچھ ضروریات پوری کیا کرتی تھیں باقی دفتر کی امداد پر گزارا چلتا تھا۔ایک پنجابی خاتون جس کی واحد پونجی صرف ایک زیور تھا وہی اُس نے ( بیت) کے لئے دے دیا۔ایک بیوہ عورت جو یتیم پال رہی تھی اور زیور یا نقدی کچھ بھی پاس نہ تھا اُس نے استعمال کے برتن ہی چندہ میں دے دیئے۔ایک بھاگلپوری دوست کی بیوی دو بکریاں لے کر پہنچی اور کہا ہمارے گھر میں ان کے سوا کوئی چندہ نہیں یہی دو بکریاں ہیں جو قبول کی جائیں۔تاریخ احمدیت جلد 5 صفحہ 376) قادیان سے باہر کی مستورات نے بھی قابلِ رشک قربانیاں پیش کیں۔اہلیہ کیپٹن عبدالکریم صاحب سابق کمانڈر انچیف ریاست خیر پور نے اپنا تمام تر زیور اور نہایت قیمتی ملبوسات چندے میں دے دیئے۔اسی طرح اخلاص کا اعلیٰ نمونہ مندرجہ ذیل اصحاب کے اہلِ خانہ نے پیش کیا۔☆ ☆ ☆ چوہدری محمد حسین صاحب قانونگو سیالکوٹ سیٹھ ابراہیم صاحب خاں بہا درمحمد علی خان صاحب اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر چکدرہ بنوں حضرت مولوی عبداللہ خاں صاحب سنوری ڈاکٹر اعظم علی صاحب جالندھری