محسنات

by Other Authors

Page 161 of 286

محسنات — Page 161

161 احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیاں سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ للہ تعالیٰ نے 30 جولائی 1994 ءکو جلسہ سالانہ یو کے (UK) کے موقع پر مستورات میں جو خطاب فرمایا اُس کا عنوان تھا احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیوں کی دلگداز داستان ! حضور انور کی زبانِ مبارک سے احمدی خواتین کے صبر ورضا کی جو داستانیں تمام دنیا نے MTA پرسنیں وہ ہمیشہ کے لئے تاریخ احمدیت میں محفوظ رہیں گی۔حضور نے فرمایا:- وہ زمین پر چلنے والی ایسی تھیں کہ آسمان پر کہکشاں کی طرح اُنکے قدموں کے نشانات ہمیشہ تاریخ میں روشن رہیں گے۔یہ داستانیں نہایت ہی درد ناک ہیں اس لئے دعا کریں کہ اللہ مجھے حوصلہ دے کہ اپنے ضبط کو قائم رکھتے ہوئے آپ کے سامنے کچھ واقعات بیان کرسکوں۔جب میں سرسری نظر سے یہ واقعات پڑھ رہا تھا تو دل کی کیفیت یہ تھی۔روکے ہوئے ہیں ضبط متحمل کی قوتیں رگ رگ پھڑک رہی ہے دلِ ناصبور کی بیٹوں کی وفات اور رونے پر پابندی: مکرمہ عائشہ بی بی صاحبہ اہلیہ مہر دین صاحب گوجرانوالہ بیان کرتی ہیں کہ 1974ء میں جب گوجرانوالہ میں حالات بہت خراب ہوئے تو میرے بیٹے منیر احمدکا ایک غیر احمدی دوست آیا اور کہنے لگا صبح بہت خطرہ ہے راتوں رات کہیں چلے جائیں۔میرے بیٹے نے کہا کہ ہمیں کہیں جانے کی اجازت نہیں ہم یہیں رہیں