محسنات

by Other Authors

Page 149 of 286

محسنات — Page 149

149 دکھائی جائے۔تو اللہ نے ایک اور ذریعہ بھی ہمیں مہیا فرما دیا ہے۔جب ویڈیوز کے ذریعے آپ گھروں میں دعوت دیکر خواتین اور بچیوں کی سہیلیوں کو بلا کر پروگرام دکھائیں تو اللہ نے چاہا تو اسکے نتیجہ میں بہت سی غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں۔اور جو دل بات سننے پر آمادہ نہیں ہوئے وہ اب آمادہ ہو جائیں گے۔( منقول از الفضل انٹر نیشنل 12 تا 19 اکتوبر 1992ء) آڈیو کیسٹس نے بھی چھوٹے چھوٹے دیہاتوں میں جہاں ویڈ یوکیسٹس دکھانے کا انتظام نہیں ہو سکتا بہت مؤثر کام کیا ہے۔گویا آڈیو اور ویڈیویسٹس کا نظام بھی اس ترقی یافتہ دور میں تبلیغ دین حق ) کا ایک موثر ہتھیار بن گیا ہے۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی طالبعلمی کے زمانہ کا ایک خواب بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: - میں لجنہ اماءاللہ کے ان تیروں میں سے ہوں جو خاص وقت کے لئے بچا کر رکھے گئے تھے لیکن اس سے پہلے یہ وقت آگیا ہے۔لجنہ اماءاللہ کے تیر کہنے سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی لونڈیوں کا ایک تیر ہے جو دنیا کے لئے پھینکا جا رہا ہے۔اس کا جو بھی مطلب ہو میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ میرے دور میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ لجنہ جماعتی خدمات میں بہت ہی مستعد ہوگی اور بہت قوت کے ساتھ میری مدد کرے گی۔یہ تعبیر اس لئے ہے کہ تیر تو چلتا ہے لیکن تیر کو چلانے والے ہاتھ پیچھے ہوتے ہیں اور ان ہاتھوں کی طاقت تیروں میں منتقل ہوتی ہے پس مجھے لجنہ اماءاللہ کے تیروں میں سے ایک تیر کہنا اس سے مراد یہ ہے کہ انشاء اللہ میری ہر تحریک پر لجنہ اماءاللہ بڑی قوت کیساتھ عمل کریگی اور اس کی طاقت کے زور سے دنیا تک ( دین حق ) کا پیغام پہنچے گا۔( خطاب جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ کینیڈا بمقام ٹورنٹو6 جولائی 1991ء) لجنہ اماءاللہ کی ممبرات نے جس والہانہ انداز میں اپنے پیارے امام کی آواز