محسنات

by Other Authors

Page 148 of 286

محسنات — Page 148

148 عالموں پر غالب آجایا کرتے تھے سخت سے سخت کر علاقے میں بھی جب ان کو مقرر کیا گیا تو وہاں بھی ان کی باتوں سے دل پسیج جایا کرتے تھے۔پس احمدی خواتین کے لئے یہ نکتہ بہت ہی اہم ہے جو اُس عورت نے ایک عورت کے سوال کے جواب میں پیش کیا کہ ٹھیک ہے مجھے علم نہیں ہے۔مگر معمولی تعلیم ہے، جذبہ ہے میں دعوت الی اللہ نشہ کی حالت میں یعنی محبت الہی اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے پیار میں نشہ کی حالت میں تبلیغ کرتی ہوں اور اسکے نتیجہ میں لوگ میری بات کو سننے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔لجنات میں جو دعوت الی اللہ کے کام ہورہے ہیں ان میں ایک بہت بڑا ذریعہ سیرت نبوی کے جلسے ہیں۔آپ بھی اس سے فائدہ اُٹھا ئیں۔سیرت نبوی کے جلسے دنیا میں ہر جگہ غیر معمولی اثر دکھاتے ہیں۔تربیت کے لئے بھی کام آتے ہیں لیکن دوسرے مسلمانوں اور غیر مسلموں پر بھی اُنکا بڑا گہرا اثر پڑتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنات میں اُسکی طرف بہت توجہ پیدا ہورہی ہے۔اور جو مجموعی رپورٹیں ہیں اُنکا خلاصہ اس وقت یہ ہے کہ 122 ایسے دعوت الی اللہ کے جلسے ہوئے ہیں جو دراصل دعوت الی اللہ کے جلسے براہ راست تو نہیں تھے سیرت کے جلسے تھے اُن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت عمدہ رنگ میں دوسروں تک احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔اسی طرح ویڈیوز کے ذریعہ احمدی خواتین دعوت الی اللہ کر رہی ہیں۔آج کل ایسی بہت سی ویڈیوز میسر ہیں جن کا اثر غیروں پر بہت پڑتا ہے۔قادیان کی رپورٹ ہے کہ جب ہم خواتین کی طرف سے ویڈیوز دکھاتی ہیں تو اس کا بہت گہرا اثر دل پر پڑتا ہے۔روس میں جو واقفین عارضی گئے ہمیں اُن کے ایک وفد نے بتایا کہ وہاں کے ایک بہت بڑے افسر تھے جن سے گفتگو ہو رہی تھی۔شروع میں انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی تو پھر ہم نے ویڈیو استعمال کی جو انگلستان کے جلسہ کی تھی کہتے ہیں وہ ویڈیودیکھتے دیکھتے اُن کی کیفیت بدل گئی اُنہوں نے کہا یہ ویڈیو تو سارے روس میں