محسنات

by Other Authors

Page 144 of 286

محسنات — Page 144

144 ہو گیا ہوں جو اللہ کی طرف بلاتے ہیں۔جن کا عمل صالح ہے۔کس طرح میرے دل سے دُعائیں پھوٹ پھوٹ کر نکلیں گی۔میرے دل ہی سے نہیں ہر احمدی کے دل سے اُن لوگوں کے لئے دُعا ئیں پھوٹ پھوٹ کر نکلیں گی۔“ (الفضل 26 اپریل 1983ء) حضور اقدس کی کوئی مجلس، کوئی ملاقات اور کوئی گفتگو تبلیغ ( دین حق ) سے خالی نہیں تھی۔شب و روز کے تمام ترلمحات اسی پر کیف موضوع کے لئے وقف رہے۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 12 ستمبر 1992ء کو جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر فرمایا : - دو دعوت الی اللہ کی جب میں نے تحریک کی تو اس میں بھی احمدی خواتین نے بھر پور حصہ لیا ہے اور بھر پور حصہ سے یہ مراد نہیں ہے کہ جس طرح کثرت سے احمدی خواتین چندہ میں شامل ہوتی ہیں اُسی کثرت سے دعوت الی اللہ کی ہے۔یہ پہلوا بھی باقی ہے لیکن بعض احمدی خواتین نے جس شان کے ساتھ لبیک کہی اور جس طرح دل لگا کر اور جان ڈال کر دعوت الی اللہ کی کوشش کی ہے اسکے بہت اچھے اچھے پھل بھی اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائے ہیں۔اس وقت میں چند نمو نے اس غرض کیلئے پیش کر رہا ہوں کہ آپ کو احساس ہو کہ یہ وہ قربانی کا میدان ہے جس میں ابھی آپ پیچھے ہیں اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ احمدی خواتین جنہوں نے اتنا شاندار ماضی جگمگاتا ہوا ماضی اپنے پیچھے چھوڑا ہے وہ کسی ایک تحریک میں بھی پیچھے رہ جائیں۔پس دعوت الی اللہ کے کام میں بھی آپ کو بھر پور توجہ دینی چاہیے اور یہ وہ خدمت ہے جسکے نتیجہ میں اپنی نسلوں تک ہمیشہ ہمیش کیلئے آپ پر سلامتی بھیجنے والے پیدا ہوں گے۔کیونکہ جو شخص آپ کی تبلیغ سے مسلمان ہوگا اللہ کے فضل سے اُس کی ساری نسلیں بھی آپ کے زیر احسان رہیں گی اور قیامت تک وہ جتنے نیک کام کریں گے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدہ کے مطابق اُنکی نیکیاں