محسنات

by Other Authors

Page 116 of 286

محسنات — Page 116

116 لیکن وہ زندہ و جاوید ہیں۔ان کی ایک ایک دن کی دردناک داستان اس قابل ہے کہ اسے ہمیشہ زندہ رکھا جائے اور ہمیشہ آنے والی نسلوں کو سنایا جائے۔کیونکہ کوئی قوم دنیا میں عظیم قربانیاں پیش نہیں کر سکتی جب تک اس قوم کی خواتین اپنے مردوں کے ساتھ نہ ہوں۔جب تک مردوں کو یہ یقین نہ ہو کہ ہماری خواتین اپنے دل اور اپنی جان اور اپنی عزت اور اپنے احترام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا سب کچھ اس خدمت میں جھونک دینے کے لئے تیار بیٹھی ہیں۔جس خدمت پر ہم مامور دکھائی دیتے ہیں وہ دکھائی نہیں دیتیں تب تک مرد پورے حوصلے اور عزم اور صبر اور استقلال کے ساتھ وہ قربانیاں پیش نہیں کر سکتے۔یہ بھی بہت وسیع اور لمباذکر ہے۔گزشتہ ایک سو (100) سال میں جماعت احمدیہ کی خواتین نے کس عظمت کے ساتھ کس ثبات قدم کے ساتھ احیائے کلمتہ اللہ کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں ان کا ذکر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بہت لمبی داستان ہے اور آج میں نے بہت ہی محنت کے بعد کچھ چیزیں چن کر الگ کی ہیں تا کہ یہ نمونے آپ کے سامنے رکھ سکوں اور آپ کی وساطت سے ساری دنیا کے مردوں کو بھی پتہ چلے کہ احمدی خواتین ہیں کیا۔؟ اور کتنی عظیم قربانی کر نیوالی عورت آج اس زمانے میں پیدا ہوئی ہے۔میں جن قربانیوں کا ذکر کرنے والا ہوں وہ ابدی قربانیاں ہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ، ان قربانیوں میں اور عیسائی دنیا کی اُن قربانیوں میں ایک فرق ہے جو عیسائی خواتین نے عیسائیت کی خاطر پیش کی تھیں۔وہ فرق یہ ہے کہ عیسائی خواتین کا ایک بہت ہی معمولی حصہ تھا جو سو (100) میں سے ایک بھی نہیں بلکہ ہزار (1000) میں سے ایک بھی نہیں تھا اس سے بھی کم جنہوں نے عیسائیت کے لیے عظیم الشان قربانیاں کی ہیں لیکن دُنیا میں ایک ہی جماعت ہے جس کی تمام خواتین خدا کے فضل کے ساتھ اپنے دل و جان کے ساتھ اس عظیم خدمت پر مامور ہیں۔لیکن ایک اور فرق بھی تو ہے