محسنات — Page 279
279 فراہم کرتی چلی جارہی ہیں۔آج میں احمدی خواتین کو اپنے دائیں بھی لڑتے دیکھ رہا ہوں اور بائیں بھی اور آگے بھی اور پیچھے بھی۔آج احمدی خواتین بیدار ہو کر اُٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔احمدی خواتین نے ہر میدان میں میرا ساتھ دیا۔بگڑے ہوئے معاشرے کا بہترین جواب احمدی خواتین ہیں“۔حضرت صاحب نے افریقہ کے بارے میں فرمایا: - وہاں احمدی خواتین سے وہ خدمت نہیں لی جارہی جس طرح دوسرے ممالک میں ان سے خدمت کی جارہی ہے اور اگر ان کو بیدار کر دیا جائے تو چند سال میں سارے افریقہ میں انقلاب آسکتا ہے اور چند سال میں سارے افریقہ کی تقدیر بدل سکتی ہے۔انڈونیشیا کے بارے میں فرمایا :- انڈونیشیا میں جو انقلاب رُکا ہوا تھا وہ اب اللہ نے چاہا تو احمدی خواتین کی وجہ سے قریب آ رہا ہے۔جرمنی کے بارے میں حضور اقدس نے فرمایا :- ریسرچ کے کام میں 100 سے زائد احمدی بچیاں دن رات کام کر رہی ہیں۔یہ پوری بیدار اور ہمہ وقت چوکس ہیں۔احمد یہ ٹیلی ویژن کے لئے سینکڑوں بچیاں کام کر رہی ہیں دعوت الی اللہ میں بھی مصروف ہیں۔اس سے پہلے احمدیت کی تاریخ میں مجھے احمدی بچیوں کا اس طرح کام یاد نہیں بلکہ اس کا سواں