محسنات — Page 263
263 مجھے دیکھ عجز فقیر میں مجھے دیکھ شوکت شاہ میں نہ دکھائی دوں تو یہ فکر کرکہیں فرق ہو نہ نگاہ میں نہ روک راہ میں مولی شتاب جانے دے کھلا تو ہے تری ”جنت کا باب“ جانے دے مجھے تو دامنِ رحمت میں ڈھانپ لے یونہی حساب مجھ سے نہ لے ” بے حساب“ جانے دے سوال مجھ سے نہ کر اے مرے سمیع و بصیر جواب مانگ نہ اے لاجواب جانے دے مرے گناہ تری بخشش سے بڑھ نہیں سکتے ترے نثار حساب و کتاب جانے دے حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے شعری ذوق کے متعلق ایک دلچسپ روایت حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:- حضرت پھوپھی جان ( حضرت سیّدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ ) کو نہایت ہی لطیف شعری ذوق عطا ہوا تھا۔خود بہت ہی صاحب کمال شاعرہ تھیں۔لیکن اپنے کلام کولوگوں سے چھپاتی تھیں۔اکثر چند سطور لکھیں اور ایک طرف پھینک دیں۔اور پھر وہ کلام نظر سے غائب ہو گیا۔چونکہ مجھے بچپن سے ہی شعر کا ذوق رہا ہے اس لئے حضرت پھوپھی جان ( حضرت نواب امتہ الحفیظ