محسنات

by Other Authors

Page 154 of 286

محسنات — Page 154

154 فدائی حسن احسان کی مرقع خاتون تھیں۔صدر لجنہ کراچی محترمہ سلیمہ میر صاحبہ نے اُن کی وفات پر بایں الفاظ خراج تحسین پیش کیا ” آج کل بشری داؤ دسیکریٹری اصلاح وارشاد کے طور پر کام کر رہی تھیں۔کام کیا کر رہی تھیں جگہ گار ہی تھیں۔جب سے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسوں کی تحریک کی تھی مکمل طور پر اس میں جت گئی تھیں۔کراچی کے ہر کونے میں سیرت پاک پر تقاریر کرتی تھیں۔اپنے پرائے سب اُسکی تقریر کے مداح تھے۔اس کی تقریر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا اس طرح احاطہ کرتی کہ خدائے تعالیٰ سے ایک زندہ تعلق پیدا ہوتا۔اُس کی ہر ادا پر تقویٰ کا رنگ غالب نظر آتا۔“ اس کے علاوہ لا ہور کے دورے بھی کئے اور وہاں بھی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعدد جلسوں میں بے مثال تقاریر کیں۔23 جولائی 1993 ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے جس محبت سے اس کا ذکر فرمایا ہے اُس کی وجہ سے وہ تاریخ احمدیت میں زندہ و جاوید ہوگئی۔حضور نے فرمایا: - ”خدا نے حسن بیان کا جو ملکہ بخشا تھا وہ خصوصیت سے سیرت کے مضمون پر ایسے جلوے دکھاتا کہ اُن کی شہرت دُور و نزدیک پھیل گئی اور جب بھی سیرت کے مضمون پر زبان کھولتی تھیں تو بعض ایسی متعصب خواتین جو احمدیت سے دشمنی رکھتی تھیں اگر وہ لوگوں کے کہنے پر اس جلسہ میں حاضر ہو گئیں تو ایک ہی تقریر سنکر ان کی کایا پلٹ جایا کرتی تحریر کا ملکہ بھی انہیں عطا فرمایا تھا کئی چھوٹی چھوٹی کتابیں سیرت کے مضمون پر انہوں نے لکھیں تھیں۔“ آپ کو Students اور نوجوان لجنہ کی ممبرات کو تعلیم دینے کی شدید لگن