محسنات

by Other Authors

Page 151 of 286

محسنات — Page 151

151 دعوت الی اللہ کے سلسلے میں احمدی خواتین کا ایک نہایت قابل رشک تذکرہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے برطانیہ کے جلسہ 1998ء میں خواتین سے خطاب کے موقع پر فرمایا :- آپ نے فرمایا کہ احمدی عورتیں تقدیر بدل سکتی ہیں۔وہ عملی زندگی کے وہ بہت سے میدانوں میں مردوں سے مسابقت اختیار کر چکی ہیں۔خصوصاً دعوت الی اللہ کے میدان میں، خدمت خلق کے میدان میں اور مہمان نوازی کے تقاضے ادا کرنے کے میدان میں وہ بہت نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔" لجنہ اماءاللہ غانا حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا غانا میں بکثرت ہونے والی دعوت الی اللہ میں لجنہ اماءاللہ کی خاموش خدمات کا بہت بڑا دخل ہے ان کی خدمات کی ساری تفاصیل محفوظ نہیں ہیں۔لیکن یہ بات واضح ہے کہ اگر لجنہ غانا کی یہ خواتین اس قدر مہمان نوازی سے خدمت نہ کرتیں تو غانا میں اس قدر وسیع پیمانے پر دعوت الی اللہ کا کام ممکن نہ تھا۔صرف یہی نہیں بلکہ لجنہ غانا نے دینی اسکول قائم کر رکھے ہیں جہاں مختلف علاقوں سے خواتین اور بچیاں آتی ہیں۔آکر دین سیکھتی ہیں اور پھر واپس اپنے اپنے علاقوں میں جا کر دوسری عورتوں کو دین سکھاتی ہیں۔نیز فرمایا :- جنہ غانا کی ایک مثال ایسی ہے جو یورپ کی جماعتوں کے لئے قابل تقلید مثال ہے وہ یہ ہے کہ لجنہ غانا نے ایسی عورتوں کی بھی فہرستیں بنائی ہیں جو پہلے کبھی احمدی تھیں مگر اب احمدیت سے دور ہو چکی ہیں۔لجنہ غانا کی عورتیں ان تک پہنچتی ہیں اور ان کو دوبارہ دعوت الی اللہ کرتی ہیں اور اللہ کے فضل سے ان کو پھر سے احمدی بنادیتی ہیں۔جو احمدیت میں کمزور ہیں ان کو مختلف ذرائع سے احمدیت میں سرگرم کر دیتی ہیں۔