حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 611
۱۲۹۳ صفا کی رُوح نہیں اور آسمانی کشش اس کے ساتھ نہیں اور فوق العادت تبدیلی کا نمونہ اس کے پاس نہیں وہ مذہب مُردہ ہے۔اس سے مت ڈرو۔ابھی تم میں سے لاکھوں اور کروڑوں انسان زندہ ہوں گے کہ اس مذہب کو نابود ہوتے دیکھ لو گے کیونکہ یہ مذہب آریہ کا زمین سے ہے نہ آسمان سے۔اور زمین کی باتیں پیش کرتا ہے نہ آسمان کی۔پس تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اُترے گی اور رُوح القدس سے مدد دیے جاؤ گے۔اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا۔خدا کے فضل کی صبر سے انتظار کرو گالیاں سنو اور چُپ رہو۔ماریں کھاؤ اور صبر کرو۔اور حتی المقدور بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کرو تا آسمان پر تمہاری قبولیت لکھی جاوے۔( تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۶۸،۶۷) رویا :۔صبح کے وقت لکھا ہوا دکھایا گیا۔آہ نادر شاہ کہاں گیا۔“ الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ء صفحه ا۔تذکرہ صفحہ ۴۶۱ مطبوعه ۲۰۰۴ء) الہام ہوا: ” پہلے بنگالہ کی نسبت جو کچھ حکم جاری کیا گیا تھا اب اُن کی دلجوئی ہوگی۔“ ( الحکم جلد نمبر ۶ مورخہ ۷ ار فروری ۱۹۰۶ء صفحہا۔تذکرہ صفحہ ۵۰۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء) ملکہ وکٹوریہ کے زمانہ میں خدا تعالیٰ نے خبر دے دی۔سلطنت برطانیه تا هشت سال بعد ازاں ضعف و فساد و اختلاله الفضل جلد ۱۶ نمبر ۷۸ مورخه ۱/۵ پریل ۱۹۲۹ء صفحه ۵۔تذکره صفحه ۶۵۰ مطبوعه ۲۰۰۴ء) ہزار ہزار خدائے ذوالجلال کا شکر ہے کہ محض اس نے اپنے فضل وکرم سے میری تائید میں یہ نشان دکھلائے اور مجھے طاقت نہیں تھی کہ ایک ذرہ بھی زمین سے یا آسمان سے اپنی شہادت میں کچھ پیش کر سکتا مگر اُس نے جو زمین و آسمان کا مالک ہے جس کی اطاعت کا ذرہ ذرہ اس عالم کا جوا اٹھا رہا ہے میری تائید میں ایک دریا نشانوں کا بہا دیا اور وہ تائید دکھلائی جو میرے خیال اور گمان میں بھی نہیں تھی۔میں اقرار کرتا ہوں کہ میں اس لائق نہ تھا کہ میری یہ عزت کی جائے مگر خدائے عز وجل نے محض اپنی نا پیدا کنار رحمت سے میرے لئے یہ معجزات ظاہر فرمائے۔مجھے افسوس ہے کہ میں اس کی راہ میں وہ طاعت اور تقویٰ کا حق بجا نہیں لا سکا جو میری مراد تھی اور اس کے دین کی وہ خدمت نہیں کر سکا جو لے سلطنت برطانیہ آٹھ سال تک ( مضبوط ) ہے اس کے بعد کمزوری اورا فرا تفری کا زمانہ