حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 609
۱۲۹۱ إِنِّي رَأَيْتُ فِي مُبَشِّرَةِ أُرِيتُهَا جَمَاعَةً مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ الْمُخْلِصِينَ وَالْمُلُوكَ الْعَادِلِينَ الصَّالِحِينَ بَعْضُهُم مِّنْ هَذَا الْمُلْكِ وَبَعْضُهُم مِّنَ الْعَرَبِ وَ بَعْضُهُم مِّنْ فَارِسٍ وَبَعْضُهُمْ مِّنْ بِلَادِ الشَّامِ وَ بَعْضُهُمْ مِّنْ اَرْضِ الرُّومِ وَ بَعْضُهُم مِّنْ بِلادٍ لَا أَعْرِفُهَا ثُمَّ قِيْلَ لِى مِنْ حَضْرَةِ الْغَيْبِ إِنَّ هَؤُلَاءِ يُصَدَقُوْنَكَ وَ يُؤْمِنُونَ بِكَ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكَ وَيَدْعُونَ لَكَ وَ أُعْطِى لَكَ بَرَكَاتٍ حَتَّى يَتَبَرَّكُ الْمُلُوكَ بِثِيَابِكَ وَاَدْخِلُهُمْ فِي الْمُخْلِصِينَ۔هَذَا رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ الْهِمُتُ مِنَ اللَّهِ الْعَلَّامِ لجة النور - روحانی خزائن جلد ۶ اصفحه ۳۴۰،۳۳۹) برکات الدعا۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ ۳۵) مجھے الله جل شانہ نے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ وہ بعض امراء اور ملوک کو بھی ہمارے گروہ میں داخل کرے گا۔اور مجھے اُس نے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔عالم کشف میں مجھے وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے اور کہا گیا کہ یہ ہیں جو اپنی گردنوں پر تیری اطاعت کا جو آ اٹھا ئیں گے اور خدا انہیں برکت دے گا۔(تجلیات الہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹ حاشیه ) وَإِنِّي مَعَكُمْ يَانُجَبَاءَ الْعَرَبِ بِالْقَلْبِ وَ الرُّوحِ۔وَإِنَّ رَبِّي قَدْ بَشَّرَنِي فِي الْعَرَبِ وَ الْهَمَنِى أَنْ أَمُونَهُمْ وَأُرِيهِمْ طَرِيقَهُمْ وَ أَصْلِحُ لَهُمْ شُيُونَهُمْ وَسَتَجِدُونِي فِى هَذَا الْاَمْرِ إِنْشَاءَ اللَّهُ مِنَ الْفَائِزِينَ۔حمامة البشری۔روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۸۲) لے میں نے خواب میں مومنین مخلصین کی ایک جماعت اور عدل کرنے والے اور صالح بادشاہوں کو دیکھا ان میں سے کچھ کا تعلق اس سرزمین سے تھا اور کچھ کا تعلق سرزمین عرب سے تھا اور بعض کا تعلق شام کے علاقوں سے تھا اور بعض کا تعلق سرزمین روم سے تھا اور بعض ایسے علاقوں سے تھے جن کو میں نہیں جانتا۔پھر مجھے غیب سے یہ کہا گیا یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے۔تجھ پر ایمان لائیں گے اور تجھ پر درود و سلام بھیجیں گے اور تیرے لئے دعائیں کریں گے اور میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور میں انہیں تیرے مخلص بندوں میں داخل کروں گا۔یہ وہ نظارہ ہے جو میں نے خواب میں دیکھا اور وہ الفاظ ہیں جو مجھے خدائے علام کی طرف سے الہام کیے گئے۔اور اے عرب کے شریفو! میں دل و جان سے تمہارے ساتھ ہوں اور میرے رب نے عرب کی نسبت مجھے بشارت دی اور الہام کیا ہے کہ میں ان کی خبر گیری کروں اور ٹھیک راہ بتاؤں اور ان کا حال درست کروں۔اور انشاء اللہ تم مجھے اس بارہ میں کامیاب پاؤ گے۔