حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 341 of 636

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 341

الله مَرَضًا ل اُن کے دلوں میں مرض تھی۔خدا تعالیٰ نے اس مرض کو زیادہ کیا یعنی امتحان میں ڈال کر اس کی حقیقت ظاہر کر دی۔پھر فرماتا ہے۔بَلْ طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ لا یعنی خدا تعالیٰ نے بباعث اُن کی بے ایمانیوں کے اُن کے دلوں پر مُمبر میں لگا دیں لیکن یہ جبر کا اعتراض اگر ہوسکتا ہے تو آپ کی کتب مقدسہ پر ہو گا۔دیکھو خروج ۴/۲۱ خدا نے موسیٰ کو کہا۔میں فرعون کا دل سخت کروں گا اور جب دل سخت ہوا تو اس کا نتیجہ جہنم ہے یا کچھ اور ہے۔دیکھو خروج ۷/۳، امثال باب ۱۶/۴ پھر خروج ۱۰/۳- استثنا ۲۹/۴۔خدا نے تم کو وہ دل جو سمجھے اور وہ آنکھیں جو دیکھیں اور وہ کان جو سنیں آج تک نہ دیئے۔اب دیکھیے کیسے جبر کی صاف مثال ہے۔پھر دیکھوز بور ۶۰ / ۱۴۸۔اُس نے ایک تقدیر مقدر کی جوٹل نہیں سکتی۔رومیاں ۹/۱۸ کاریگری کا کاریگر پر اعتراض نہیں کر سکتے۔اب ان تمام آیات سے آپ کا اعتراض اُلٹ کر آپ ہی پر پڑا۔البقرة: النساء: ۱۵۶ جنگ مقدس۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۱ تا ۲۳۴)