حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 324
1004 ذریعہ سے مال پاک ہو جاتا ہے کہ انسان حلال کی روزی حاصل کرتا ہے اور پھر اس کو دین کے راہ میں خرچ کرتا ہے۔انسانوں میں اس قسم کی غلطیاں ہیں کہ اصل حقیقت کو نہیں پہچانتے۔ایسی باتوں سے دست بردار ہونا چاہئے۔ارکانِ اسلام نجات دینے کے واسطے ہیں مگر اپنی غلطیوں سے لوگ کہیں کے کہیں چلے جاتے ہیں۔انسان کو اپنے اعمال پر فخر نہیں کرنا چاہئے اور نہ خوش ہونا چاہئے۔جب تک ایسا ایمان خالص حاصل نہ ہو جاوے کہ انسان کی عبادت میں خدا تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک نہ ہو اور اس کو اعمال صالح حاصل نہ ہو جائے۔(البدر مورخه ، ارجنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۱۵ کالم نمبر ۳۲)