حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 316 of 636

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 316

۹۹۸ پھل پایا۔کچھ بھی باقی نہ رہا۔الحکم، مورخہ ۳۱ رمئی ۱۹۰۲ء صفحہ ۸ کالم نمبر ۲۔ملفوظات جلد دوم صفحہ ۲۱۶ ایڈیشن ۲۰۰۳ء) نماز کیا چیز ہے؟ وہ دعا ہے جو تسبیح تحمید تقدیس اور استغفار اور درود کے ساتھ تضرع سے مانگی جاتی ہے۔سو جب تم نماز پڑھو تو بے خبر لوگوں کی طرح اپنی دعاؤں میں صرف عربی الفاظ کے پابند نہ رہو کیونکہ ان کی نماز اور ان کا استغفار سب رسمیں ہیں جن کے ساتھ کوئی حقیقت نہیں لیکن تم جب نماز پڑھو تو بجز قرآن کے جو خدا کا کلام ہے اور بجر بعض ادعیہ ماثورہ کے کہ وہ رسول کا کلام ہے باقی اپنی تمام عام دعاؤں میں اپنی زبان میں ہی الفاظ متضرعانہ ادا کر لیا کروتا ہو کہ تمہارے دلوں پر اس عجز و نیاز کا کچھ اثر ہو۔کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۱۹صفحہ ۶۹،۶۸) پانچ وقت اپنی نمازوں میں دُعا کرو۔اپنی زبان میں بھی دعا کرنی منع نہیں ہے۔نماز کا مزہ نہیں آتا جب تک حضور نہ ہو اور حضور قلب نہیں ہوتا ہے جب تک عاجزی نہ ہو۔عاجزی جب پیدا ہوتی ہے جو یہ سمجھ آ جاوے کہ کیا پڑھتا ہے۔اس لئے اپنی زبان میں اپنے مطالب پیش کرنے کے لئے جوش اور اضطراب پیدا ہو سکتا ہے مگر اس سے یہ ہر گز نہیں سمجھنا چاہئے کہ نماز کو اپنی زبان ہی میں پڑھو۔نہیں میرا مطلب یہ ہے کہ مسنون ادعیہ اور اذکار کے بعد اپنی زبان میں بھی دعا کیا کرو۔ورنہ نماز کے ان الفاظ میں خدا نے ایک برکت رکھی ہوئی ہے۔نماز دعا ہی کا نام ہے اس لئے اس میں دعا کرو کہ وہ تم کو دنیا اور آخرت کی آفتوں سے بچاوے اور خاتمہ بالخیر ہو۔اپنی بیوی بچوں کے لئے بھی دعا کرو۔نیک انسان بنو اور ہر قسم کی بدی سے بچتے رہو۔الحکم، مورخہ ۱۷ را کتوبر۱۹۰۳ء صفحہ ۲ کالم نمبر ۳۔ملفوظات جلد سوم صفحه ۴۳۴، ۴۳۵ ایڈیشن ۲۰۰۳ء) پنجگانہ نمازیں کیا چیز ہیں؟ وہ تمہارے مختلف حالات کا فوٹو ہے۔تمہاری زندگی کے لازم حال پانچ تغیر ہیں جو بلا کے وقت تم پر وارد ہوتے ہیں اور تمہاری فطرت کے لئے ان کا وارد ہونا ضروری ہے۔(۱)۔پہلے جبکہ تم مطلع کئے جاتے ہو کہ تم پر ایک بلا آنے والی ہے مثلاً جیسے تمہارے نام عدالت سے ایک وارنٹ جاری ہوا۔یہ پہلی حالت ہے جس نے تمہاری تسلی اور خوش حالی میں خلل ڈالا۔سو یہ حالت زوال کے وقت سے مشابہ ہے کیونکہ اس سے تمہاری خوشحالی میں زوال آنا شروع ہوا۔اس کے مقابل پر نماز ظہر متعین ہوئی جس کا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے۔(۲)۔دوسرا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے جبکہ تم بلا کے محل سے بہت نزدیک کئے جاتے ہو۔مثلاً جبکہ تم