حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 545 of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 545

۵۴۵ کے معاملات اُن سے خارق عادت ہیں۔انہیں پر ثابت ہوا ہے کہ خدا ہے۔انہیں پر کھلا ہے کہ ایک ہے۔جب وہ دعا کرتے ہیں تو وہ اُن کی سنتا ہے۔جب وہ پکارتے ہیں تو وہ انہیں جواب دیتا ہے۔جب وہ پناہ چاہتے ہیں تو وہ اُن کی طرف دوڑتا ہے۔وہ باپوں سے زیادہ اُن سے پیار کرتا ہے۔اور ان کی در و دیوار پر برکتوں کی بارش برساتا ہے۔پس وہ اس کی ظاہری و باطنی و روحانی و جسمانی تائیدوں سے شناخت کئے جاتے ہیں اور وہ ہر یک میدان میں اُن کی مدد کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے اور وہ اُن کا ہے۔یہ باتیں بلاثبوت نہیں۔سرمه چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۷۲ تا ۷۹ حاشیہ ) بعض بر ہمو سماج والے یہ وسوسہ پیش کیا کرتے ہیں کہ اگر کامل معرفت قرآن پر ہی موقوف ہے تو پھر خدا نے اس کو تمام ملکوں میں اور تمام معمورات قدیم وجدید میں کیوں شائع نہ کیا اور کیوں کروڑ ہا مخلوقات کو اپنی معرفت کا ملہ اور اعتقاد صحیح سے محروم رکھا ؟ جواب :۔یہ وسوسہ بھی کو نہ اندیشی سے پیدا ہوا ہے۔۔۔اگر آفتاب عالمتاب کی روشنی بعض امکنہ ظلمانیہ تک نہیں پہنچی یا اگر بعض نے اُلو کی طرح آفتاب کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیں تو کیا اس سے یہ لازم آ جائے گا کہ آفتاب منجانب اللہ نہیں ؟ اگر مینہ کسی زمین شور پر نہیں پڑا یا کوئی کلری زمین اس سے فیضیاب نہیں ہوئی تو کیا اس سے وہ بارانِ رحمت انسان کا فعل خیال کیا جائے گا؟ ایسے اوہام دور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ ہی قرآن شریف میں بکمال وضاحت اس بات کو کھول دیا ہے کہ الہام الہی کی ہدایت ہر یک طبیعت کے لئے نہیں بلکہ ان طبائع صافیہ کے لئے ہے جو صفت تقومی اور صلاحیت سے متصف ہیں۔وہی لوگ ہدایت کا ملہ الہام سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس سے منتفع ہوتے ہیں اور ان تک الہام الہی بہر صورت پہنچ جاتا ہے۔چنانچہ بعض آیات ان میں سے ذیل میں لکھی جاتی ہیں۔الم۔ذلِكَ الْكِتُبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُوْنَ۔أُولَبِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءِ عَلَيْهِمْ انْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ۔خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ يا الجزو نمبرا البقرة : ۲تا۸